
دعوت اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)میں اراکینِ مجلس کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
مولانا آصف خان عطاری مدنی، ابو رجب مولانا حاجی آصف عطاری مدنی اور مولانا عدنان
چشتی مدنی نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری نے شعبے میں مزید ترقی کے حوالے
سے گفتگو کی جبکہ شعبے میں ہونے کاموں (تحریری، تصنیفی، تحقیقی)
کو مزید بہتر سےبہتر بنانے پر لائحہ عمل طے کیا ۔
.jpeg)
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجدمحمد شاہد عطاری
مدنی، ناظم المدینۃ
العلمیہ مولانا آصف خان عطاری
مدنی، شعبہ تخصصات کے نگران مولانا عرفان حفیظ عطاری، نگران مجلس المکتبۃ المدینہ العربیہ مولانا احمد رضا گھانچی، نگران شعبہ درسی کتب
مولانا افتخار احمد عطاری مدنی اورنگران
کتب اعلیٰ حضرت مولانا کاشف سلیم عطاری مدنی نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں تخصصات کے طلبہ جو عربی تحریر کا
کام کرتے ہیں اس کا پلان بنانے اور ملک و
بیرون ملک میں ان کاموں کو اشاعتی مرحلے سے گزارنےپر تبادلۂ خیال ہوا۔
.jpg)
17مارچ 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے اسلامک ریسرچ سینٹر(المدینۃ العلمیہ) میں سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں المدینۃ العلمیہ کے ناظم محمد آصف خان عطاری مدنی
اور متعلقہ شعبے کے مدنی علمائے کرام نے
شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری
نے ” شانِ مصطفیٰ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ رکنِ شوریٰ نے
اسلامی بھائیوں کو اپنے حلال رزق پر توکل کرنے، خودداری کو اپنانےاور دینی کاموں
میں آنے والی پریشانیوں پر صبر کرنے کا ذہن دیا۔
تقسیمِ انعامات اجتماع، اسلامک اسکالرز کو بہترین کارکردگی پر مدنی چیک اورشیلڈز پیش کی
گئیں
.jpg)
18فروری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی
کے اسکالرز کے درمیان ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد
محمد شاہد عطاری مدنی، اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) کے ناظم محمد آصف خان
عطاری مدنی ، متعلقہ شعبے کے تمام علمائے کرام اور ٹرانسلیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ”Corporate Politics“کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ Corporate politicsحسد، غیبت، بہتان اور تہمت کا مجموعہ ہے جو ہم عام طور
پر آفسز میں آپس کی گفتگو میں کررہے ہوتے ہیں۔ ہمیں ان تمام چیزوں سے بچتے ہوئے
اپنی خدمات پوری جانفشانی سے ادا کرنی چاہئیں کیونکہ ہم ظاہری چیز کو دیکھتے ہوئے Corporate politics کا شکار ہورہے ہوتے ہیں جبکہ ادارے کی پالیسی سامنے آنے پر ہمیں
شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے۔ نگران شوریٰ نے اسکلز بڑھانےکے حوالے سے مدنی پھول بیان
کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ ہمیں اپنی اسکلزکو عبادات میں بڑھانا چاہیئے تاکہ رب کی رضا حاصل ہو۔
تربیتی سیشن کے اختتام پرنگران شوریٰ کے ہاتھوں
سالانہ کارکردگی اور شعبے میں نمایاں کارکردگی کےحامل اسلامی بھائیوں کو 1100 کے
مدنی چیک اور شیلڈ زپیش کی گئیں۔
اسلامک ریسرچ سینٹر کے علمائے کرام کے درمیان ٹریننگ سیشن
کا انعقاد، مولانا عمران عطاری نے مدنی پھول بیان کئے

18فروری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں اسلامک ریسرچ سینٹر دعوتِ
اسلامی کے اسکالرز کے درمیان ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی ابو
ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) کے ناظم محمد آصف خان عطاری مدنی ، متعلقہ
شعبے کے تمام علمائے کرام اور ٹرانسلیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ”Corporate Politics“کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ Corporate
politicsحسد، غیبت، بہتان اور تہمت
کا مجموعہ ہے جو ہم عام طور پر آفسز میں آپس کی گفتگو میں کررہے ہوتے ہیں۔ ہمیں ان
تمام چیزوں سے بچتے ہوئے اپنی خدمات پوری جانفشانی سے ادا کرنی چاہئیں کیونکہ ہم ظاہری چیز کو دیکھتے ہوئے Corporate politics کا شکار ہورہے ہوتے ہیں جبکہ ادارے کی پالیسی سامنے آنے پر ہمیں
شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے۔ نگران شوریٰ نے اسکلز بڑھانےکے حوالے سے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ ہمیں
اپنی اسکلزکو عبادات میں بڑھانا چاہیئے تاکہ رب کی رضا حاصل ہو۔
تربیتی سیشن کے اختتام پرنگران شوریٰ کے
ہاتھوں سالانہ کارکردگی اور شعبے میں
نمایاں کارکردگی کےحامل اسلامی بھائیوں کو 1100 کے مدنی چیک اور شیلڈ زپیش کی گئیں۔

دعوت اسلامی کا علمی وتحقیقی شعبہ اسلامک ریسرچ
سینٹر (اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ) فیصل
آباد میں 11 فروری 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ناظم اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ محمد
ذیشان عطاری مدنی اور ادارے کے تمام
علمائے کرام نے شرکت کی۔
نگران زون فیصل آباد حافظ عرفان عطاری مدنی نے
مقام کار کی اخلاقیات اور 12 دینی کاموں میں کے حوالے سے گفتگو کی اور شرکا کو
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنےکی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد ذیشان عطاری، ناظم مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ
فیصل آباد)

دعوتِ اسلامی کی جانب سے اسلامی بیانات کی پانچویں
جلد بھی شائع کردی گئی ہے۔ مذکورہ کتاب کا اکثر حصہ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے مولانا محمد جان عطاری مدنی نے تالیف کیاہے۔
اس کتاب میں 17بیانات ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کےہیں جبکہ یہ کتاب اسلامی
بہنوں کیلئے بالخصوص اور اسلامی بھائیوں کیلئے بالعموم بڑی فائدہ مند ہے۔
واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ
ملک ہزاروں مقامات پر ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں جن میں
لاکھوں اسلامی بہنیں اور اسلامی بھائی شرکت کرتے ہیں۔ان اجتماعات میں ہونے والے بیانات
اَلْمَدِیْنَۃُ
الْعِلْمِیَّۃ میں شعبہ بیاناتِ دعوتِ اسلامی کے تحت تیار ہوتے
ہیں۔
اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے
”بیانات دعوت اسلامی“ میں ہفتہ وار اور دیگر اجتماعات کیلئے 475 سے زائد بیانات تیار
ہو چکے ہیں۔ مرکزی مجلسِ شوریٰ کی ہدایات کے مطابق اسلامی بہنوں کے بیانات پہلے ہی
کتابی صورت میں شائع کر دیئے جاتے ہیں۔
اسلامی بیانات جلد5 میں جمادی الاولیٰ تا شعبان
المعظم 1442ھ کے17 بیانات کا مجموعہ شامل ہیں۔اس کتاب پر تحریری کام مکمل ہونے کے
بعد مجلس مکتبۃ المدینہ کو پیش کردیا گیا تھاجسے مکتبۃ المدینہ نے اپنے مراحل طے کرتے
ہوئے شائع کردیا ہے۔ عاشقان رسول اور اسلامی بہنیں اس کتاب کومکتبۃ المدینہ کی کسی
بھی شاخ سے ہدیۃً حاصل کرسکتے ہیں۔
کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک کلک کیجئے
المدینۃ
العلمیہ اسلامک ریسرچ سینٹر کی سالانہ کارکردگی، شعبے نے اپنے 2020 کےاہداف کو
عبور کرلیا

دعوت اسلامی کا شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر (اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ)2001ء سے اپنی کتابوں کےذریعےشخصیت سازی کے رہنما
اصول، اسلامی اقدار ،حقانیت ِاسلام اوراسلام کی روشن تعلیمات ہرطبقے تک پہنچانے کے
لئےبھر پور کوششیں کررہا ہے اور اپنے مقصد پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ
سال 2019ء تک علومِ قرآن وحدیث،فقہ،تصوف
و روحانیت، اسلامی تاریخ اور دیگر موضوعات پر 570کتب ورسائل تصنیف وتالیف کرچکا ہے
جبکہ اسلامک کلچر اور بچوں کی کہانیوں پر مشتمل کتابیں اور اسکول و کالجز
کےلئےقرآنیات کانصاب بھی فراہم کیاجا چکا ہے۔
اسی تصنیفی و تالیفی خدمات کو آگے بڑھانے کے لئے ہر عیسوی سال کے آغاز میں ہی پورے سال
کے اہداف طے کرلئے جاتے ہیں۔ ایسا ہی سال 2020ء کی آغاز میں ہوا جس میں معیاری،
معلوماتی اورمفیدترین کتب ورسائل شائع کرنے کا ایک میگا پروجیکٹ بنایا گیا تھا جس
میں تقریباً 65 سے زائد کتب ورسائل شامل تھیں۔اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ سال
2020ء کے اختتام تک اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ نے
نہ صرف اپنے اہداف کو مکمل کیا بلکہ اپنے اہداف کو عبور کرتے ہوئے تین گُناسے بھی
زائد کتب و رسائل پر کام مکمل کرلیا ۔ ان میں شرح معانی الآثار، آثارُ السنن، قدوری
مع خلاصۃ الدلائل، مسند امام اعظم ، توضیح تلویح، مؤطا امام مالک، مؤطا امام
محمد،حلیۃ الاولیا مترجم بنام اللہ والوں
کی باتیں جلد 9 اور 10، فیضان ریاضُ الصالحین جلد 9 جیسی بڑی کتب
سمیت 235 سے زائد کتابیں اور رسائل شامل ہیں۔
مزید تفصیلات۔۔۔
مجلس اسلامک ریسرچ سینٹر (اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ )کی
رپورٹ کے مطابق سال 2020ء میں دوسوپینتیس(235) کتب ورسائل پرکام ہوا، جن میں سے ایک
سوبانوے(192) فائنل ہوئے جوکہ بارہ ہزار تین سو ننانوے (12399) صفحات پر مشتمل ہیں۔
ان میں سے اکیاون(51)کواشاعت کے لیے مکتبۃ المدینہ کے سپرد کیا گیا جن میں سے مکتبۃ
المدینہ نے اب تک اکیس(21)کو شائع کیا ہے جبکہ بقیہ ایک سواکتالیس (141)کتب ورسائل کو دعوتِ اسلامی
کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلامک ریسرچ سینٹر میں موجود 100 سے زائد علمائے کرام نے 15 مختلف شعبوں میں
تقسیم ہوکر ان کتابوں کو مختلف مراحل سے گزارتے ہوئے مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔
اس سال
جو اہم کتب مکمل ہوئیں ان کے نام یہ ہیں:
٭کنزالعرفان مع افہام القرآن صفحات :1144 ٭سیرت الانبیا صفحات :888 ٭ملفوظات امیراہل سنت جلد3صفحات:646 ٭حلیۃالاولیا جلد8،صفحات:580 اورجلد9صفحات :633 ٭فیضان ریاض الصالحین
جلد7صفحات:761
تفصیلی کارکردگی:
2020ء میں فائنل ہونے والے 192کتب ورسائل بمطابق موضوع
نمبرشمار |
موضوعات |
کل تعدادکتب ورسائل |
کل
صفحات |
1 |
قرآن ومتعلقات |
3 |
1310 |
2 |
حدیث ومتعلقات |
5 |
2846 |
3 |
فقہ ومتعلقات |
6 |
157 |
4 |
سیرت وتاریخ |
12 |
1449 |
5 |
سیرت وملفوظات امیراہل سنت |
44 |
1506 |
6 |
تصوف واخلاقیات |
11 |
903 |
7 |
علوم وفنون |
1 |
112 |
8 |
بیانات |
102 |
3422 |
9 |
نعتیہ دیوان |
1 |
164 |
10 |
تنظیمی مواد |
5 |
460 |
11 |
متفرقات |
2 |
70 |
٭ |
کل تعداد |
192 |
12399 |
اسلامک ریسرچ سینٹر(المدینۃ العلمیۃ) کی 2020ء میں چھپنے کے لئے
جانے والی51 کتب ورسائل
قرآن
ومتعلقات
نمبرشمار |
کتاب
کانام |
کل
صفحات |
1 |
معرفۃ
القرآن پارہ5 |
84 |
2 |
معرفۃ
القرآن پارہ6 |
82 |
3 |
کنزالعرفان
مع افہام القرآن |
1144 |
حدیث
ومتعلقات
|
کتاب
کانام |
کل
صفحات |
4 |
اللہ
والوں کی باتیں جلد 8 |
580 |
5 |
اللہ
والوں کی باتیں جلد 9 |
633 |
6 |
فیضان
ریاض الصالحین جلد7 |
761 |
7 |
مقدمہ مشکوۃ |
212 |
8 |
مسندامام اعظم |
660 |
فقہ
ومتعلقات
|
کتاب
کانام |
کل
صفحات |
9 |
نماز
کا مختصر طریقہ مع 40مسنون دعائیں |
58 |
10 |
کلمہ نمازکورس |
37 |
11 |
سیٹی بجانے کے احکام |
16 |
12 |
نماز عید کا طریقہ شافعی |
9 |
13 |
باتصویرنماز |
36 |
سیرت وتاریخ
|
کتاب
کانام |
کل
صفحات |
14 |
ازواج
انبیاء کی حکایات |
260 |
15 |
مولد
البرزنجی |
26 |
16 |
درود
شریف کی برکتیں |
16 |
17 |
آقا کے شہزادےوشہزادیاں |
137 |
18 |
فضائل امام حسین |
17 |
19 |
شان امام احمد رضا |
17 |
21 |
عاشق میلاد بادشاہ |
21 |
22 |
صابرپیا کلئیری کی حکایات |
16 |
23 |
شان حافظ ملت |
17 |
24 |
شان رفاعی |
17 |
25 |
سیرت الانبیاء |
888 |
26 |
فیضان غوث اعظم |
17 |
سیرت
وملفوظات امیراہل سنت
|
کتاب
کانام |
کل
صفحات |
27 |
ملفوظات
امیراہلسنت جلد3 |
646 |
تصوف
واخلاقیات
|
کتاب
کانام |
کل
صفحات |
28 |
پیغام
فنا |
48 |
29 |
دل
خوش کرنے کے طریقے |
68 |
30 |
توکل |
103 |
31 |
سونے کا انڈہ |
17 |
32 |
اللہ پاک کے 99ناموں کی برکتیں |
16 |
33 |
وضو کا ثواب |
17 |
34 |
صابر بوڑھا |
17 |
35 |
بسم اللہ شریف کی برکتیں |
17 |
36 |
فیضان رجب |
17 |
37 |
فیضان شعبان |
17 |
38 |
قوت القلوب جلد3 |
566 |
علوم وفنون
|
کتاب
کانام |
کل
صفحات |
39 |
المعلقات
السبع مع الحاشیۃ الجدیدۃ معطرات الطبع |
112 |
بیانات
|
کتاب
کانام |
کل
صفحات |
40 |
شان
مصطفی پر ۱۲ بیانات |
169 |
41 |
اسلامی
بیانات جلد3 |
410 |
42 |
اسلامی
بیانات جلد4 |
471 |
43 |
اسلامی
بیانات جلد5 |
412 |
نعتیہ دیوان
|
کتاب
کانام |
کل
صفحات |
44 |
مناقب عطار |
164 |
تنظیمی مواد
|
کتاب
کانام |
کل
صفحات |
45 |
گناہوں کے عذابات (مجلدحصہ۱،۲) |
196 |
46 |
نیکیوں کے ثوابات حصہ اول |
136 |
47 |
دعو ت اسلامی کے بارے میں دلچسپ معلومات |
52 |
48 |
علاقائی دورہ اسلامی بہنیں |
48 |
49 |
گھردرس |
28 |
متفرقات
|
کتاب
کانام |
کل
صفحات |
50 |
المدینۃ
العلمیہ (بروشر) |
1 |
51 |
کرونا
اوردیگر وبائیں |
69 |

دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں قائم علمی و تحقیقی شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) میں 9 جنوری 2020ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ناظم
اسلامک ریسرچ سینٹر محمد آصف خان عطاری مدنی، اراکین مجلس اور ادارے کے تمام علمائے کرام نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد
شاہد عطاری مدنی نے آرٹیکل اور مقالہ لکھنے کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس حوالے سے رکن شوریٰ کا کہنا تھا کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہم 10
فروری 2021ء سے اس کا باقاعدہ آغاز کرنے جارہے ہیں جس میں المدینۃ العلمیہ کے تمام
اسلامی بھائی آرٹیکل اور مقالہ جات لکھ کر حصہ لے سکیں گے، اسلامک ریسرچ سینٹر کی
جانب سے شائع ہونے والے آٹیکل اور مقالے
کو دعوت اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ اور
سوشل میڈیا کے پیجزسمیت مختلف ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کیا جائیگا۔ اسلامک ریسرچ
سینٹر (المدینۃ العلمیہ) حکومتی سطح پرہونے والے سالانہ آرٹیکل مقابلے میں بھی حصہ لینے کے لئے اقدامات کرے گی۔
مدنی مشورے کے شرکا نے مقالہ جات لکھنے کے حوالے
سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیااور اسلامک ریسرچ سینٹر کا آفیشل ویب سائٹ بنانے پر کلام
کیا۔
دعوتِ اسلامی کے اسلامک ریسرچ سینٹر نے توکل کے موضو ع
پر ایک بہترین کتاب شائع کردی

دعوتِ اسلامی کے 108 شعبہ جات میں ایک شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر بنام” اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ
“ بھی ہے جس کا بنیادی مقصد امتِ
مسلمہ کو اتھینٹک اور مستند اسلامی رسائل
اور کتابیں فراہم کرنا ہے۔
اسی کام کوآگے بڑھاتے ہوئے حال ہی مجلس ” اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ “ نے کتاب بنام ”توکُّل“ (اللہ پر
بھروسا) پر تحریری کام مکمل کرنے
کے بعد شائع کردیا ہے۔ مذکورہ کتاب کورکن مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ ابو رجب محمد آصف عطاری مدنی نے تالیف کیا ہے۔
اس کتاب میں توکُّل کسے کہتے ہیں؟ اس کے کیا
فوائد ہیں؟ توکُّل نہ کرنے کے کیا کیا نقصانات ہیں؟ توکُّل کیسے اپنایا جائے؟
کیااسباب و ذرائع اختیار کرنا توکُّل کے منافی ہے؟ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے
کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ کتاب کم و بیش 31 آیات مبارکہ، 22 احادیث مقدسہ، بزرگان کے
37 ارشادات و روایات، اور 47 دلچسپ حکایات پر مشتمل ہے۔
شیخ
طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس
کا نام ”توکُّل“ (اللہ پربھروسا) رکھا ہے اور دارالافتاء اہل سنت (دعوت اسلامی) کے مولانا حسان رضا عطاری مدنی نے اس کی شرعی تفتیش فرمائی ہے۔
اس کتاب کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

دعوتِ اسلامی کی جانب سے اسلامی بیانات کی چوتھی جلد بھی شائع کردی گئی ہے۔ مذکورہ کتاب کا اکثر حصہ المدینۃالعلمیہ
مولانا منعم عطاری مدنی نے تالیف کیاہے۔ اس کتاب میں 17بیانات ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کےہیں
جبکہ اسلا می بہنوں کی فرمائش پر 3اضافی بیانات بھی مجموعے کا حصہ ہیں۔ یہ کتاب اسلامی بہنوں کیلئے
بالخصوص اور اسلامی بھائیوں کیلئے بالعموم بڑی فائدہ مند ہے۔
واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک ہزاروں مقامات پر ہفتہ وار سُنّتوں
بھرے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں جن میں لاکھوں
اسلامی بہنیں اور اسلامی بھائی شرکت کرتے ہیں۔ان اجتماعات میں ہونے والے بیانات اَلْمَدِیْنَۃُ
الْعِلْمِیَّۃ میں شعبہ بیاناتِ
دعوتِ اسلامی کے تحت تیار ہوتے ہیں۔
متعلقہ شعبے کے ذمہ دار مولانا حامد سراج عطاری
مدنی صاحب نے دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو
بتایا کہ اب تک اس شعبے میں ہفتہ وار اور
دیگر اجتماعات کیلئے 475 سے زائد بیانات تیار ہو چکے ہیں۔ مرکزی مجلسِ شوریٰ کی
ہدایات کے مطابق اسلامی بہنوں کے بیانات پہلے ہی کتابی صورت میں شائع کر دیئے جاتے
ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سن 1442ھ ہجری کے پہلے چارماہ کےبیانات کا
مجموعہ بنام ”اسلامی بیانات جلد4“پر تحریری کام مکمل کرنے کے بعد مجلس مکتبۃ
المدینہ کو پیش کردیا تھاجسے مکتبۃ المدینہ نے اپنے مراحل طے کرتے ہوئے شائع کردیا
ہے۔ عاشقان رسول اور اسلامی بہنیں اس کتاب
کومکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً
حاصل کرسکتے ہیں۔
”ماہنامہ فیضان مدینہ“ اردو کا مدنی مشورہ ،
مہروز عطاری مدنی کو H.O.Dمقرر کردیا گیا

22ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ اردو کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، ناظم المدینۃ العلمیہ محمد آصف خان
عطاری مدنی، ناظم ماہنامہ فیضان مدینہ محمد راشد عطاری مدنی سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں ذمہ داران کی تقرری کا سلسلہ ہوا جس میں مہروز
عطاری مدنی کو ماہنامہ فیضان مدینہ کے تمام شعبہ جات کا H.O.Dمقرر
کیا گیا۔ مدنی مشورے میں ماہنامہ میں مزید بہتری لانےاور
ترقی کے حوالے سے گفتگو کا تبادلہ ہوا۔
واضح رہے ماہنامہ فیضان مدینہ چار ذیلی شعبہ جات
(رائٹنگ ڈیپارٹ اردو/انگلش، بکنگ
ڈیپارٹ، پریس ڈیپارٹ، آئی ٹی ڈیپارٹ)کی
مشترکہ کاوش سے جاری کیا جاتا ہےاور مہروز عطاری مدنی کو ان چاروں ڈیپارٹمنٹس کا H.O.Dمقرر کیا گیا ہے۔