17مارچ 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے اسلامک ریسرچ سینٹر(المدینۃ العلمیہ) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں المدینۃ العلمیہ کے ناظم محمد آصف خان عطاری مدنی اور متعلقہ شعبے کے مدنی علمائے کرام نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ” شانِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو اپنے حلال رزق پر توکل کرنے، خودداری کو اپنانےاور دینی کاموں میں آنے والی پریشانیوں پر صبر کرنے کا ذہن دیا۔