دعوتِ اسلامی کی جانب سے اسلامی بیانات کی پانچویں جلد بھی شائع کردی گئی ہے۔ مذکورہ کتاب کا اکثر حصہ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے مولانا محمد جان عطاری مدنی نے تالیف کیاہے۔ اس کتاب میں 17بیانات ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کےہیں جبکہ یہ کتاب اسلامی بہنوں کیلئے بالخصوص اور اسلامی بھائیوں کیلئے بالعموم بڑی فائدہ مند ہے۔

واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک ہزاروں مقامات پر ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوتے ہیں جن میں لاکھوں اسلامی بہنیں اور اسلامی بھائی شرکت کرتے ہیں۔ان اجتماعات میں ہونے والے بیانات اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ میں شعبہ بیاناتِ دعوتِ اسلامی کے تحت تیار ہوتے ہیں۔

اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کے شعبے ”بیانات دعوت اسلامی“ میں ہفتہ وار اور دیگر اجتماعات کیلئے 475 سے زائد بیانات تیار ہو چکے ہیں۔ مرکزی مجلسِ شوریٰ کی ہدایات کے مطابق اسلامی بہنوں کے بیانات پہلے ہی کتابی صورت میں شائع کر دیئے جاتے ہیں۔

اسلامی بیانات جلد5 میں جمادی الاولیٰ تا شعبان المعظم 1442ھ کے17 بیانات کا مجموعہ شامل ہیں۔اس کتاب پر تحریری کام مکمل ہونے کے بعد مجلس مکتبۃ المدینہ کو پیش کردیا گیا تھاجسے مکتبۃ المدینہ نے اپنے مراحل طے کرتے ہوئے شائع کردیا ہے۔ عاشقان رسول اور اسلامی بہنیں اس کتاب کومکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً حاصل کرسکتے ہیں۔

کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک کلک کیجئے

Book Download