18فروری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اسلامک  ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی کے اسکالرز کے درمیان ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) کے ناظم محمد آصف خان عطاری مدنی ، متعلقہ شعبے کے تمام علمائے کرام اور ٹرانسلیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ”Corporate Politics“کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ Corporate politicsحسد، غیبت، بہتان اور تہمت کا مجموعہ ہے جو ہم عام طور پر آفسز میں آپس کی گفتگو میں کررہے ہوتے ہیں۔ ہمیں ان تمام چیزوں سے بچتے ہوئے اپنی خدمات پوری جانفشانی سے ادا کرنی چاہئیں کیونکہ ہم ظاہری چیز کو دیکھتے ہوئے Corporate politics کا شکار ہورہے ہوتے ہیں جبکہ ادارے کی پالیسی سامنے آنے پر ہمیں شرمندگی اٹھانی پڑتی ہے۔ نگران شوریٰ نے اسکلز بڑھانےکے حوالے سے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ ہمیں اپنی  اسکلزکو عبادات میں بڑھانا چاہیئے تاکہ رب کی رضا حاصل ہو۔

تربیتی سیشن کے اختتام پرنگران شوریٰ کے ہاتھوں سالانہ کارکردگی اور شعبے میں نمایاں کارکردگی کےحامل اسلامی بھائیوں کو 1100 کے مدنی چیک اور شیلڈ زپیش کی گئیں۔