دعوت اسلامی کا شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر (اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ)2001ء سے اپنی کتابوں کےذریعےشخصیت سازی کے رہنما اصول، اسلامی اقدار ،حقانیت ِاسلام اوراسلام کی روشن تعلیمات ہرطبقے تک پہنچانے کے لئےبھر پور کوششیں کررہا ہے اور اپنے مقصد پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ سال 2019ء تک علومِ قرآن وحدیث،فقہ،تصوف و روحانیت، اسلامی تاریخ اور دیگر موضوعات پر 570کتب ورسائل تصنیف وتالیف کرچکا ہے جبکہ اسلامک کلچر اور بچوں کی کہانیوں پر مشتمل کتابیں اور اسکول و کالجز کےلئےقرآنیات کانصاب بھی فراہم کیاجا چکا ہے۔

اسی تصنیفی و تالیفی خدمات کو آگے بڑھانے کے لئے ہر عیسوی سال کے آغاز میں ہی پورے سال کے اہداف طے کرلئے جاتے ہیں۔ ایسا ہی سال 2020ء کی آغاز میں ہوا جس میں معیاری، معلوماتی اورمفیدترین کتب ورسائل شائع کرنے کا ایک میگا پروجیکٹ بنایا گیا تھا جس میں تقریباً 65 سے زائد کتب ورسائل شامل تھیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ سال 2020ء کے اختتام تک اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ نے نہ صرف اپنے اہداف کو مکمل کیا بلکہ اپنے اہداف کو عبور کرتے ہوئے تین گُناسے بھی زائد کتب و رسائل پر کام مکمل کرلیا ۔ ان میں شرح معانی الآثار، آثارُ السنن، قدوری مع خلاصۃ الدلائل، مسند امام اعظم ، توضیح تلویح، مؤطا امام مالک، مؤطا امام محمد،حلیۃ الاولیا مترجم بنام اللہ والوں کی باتیں جلد 9 اور 10، فیضان ریاضُ الصالحین جلد 9 جیسی بڑی کتب سمیت 235 سے زائد کتابیں اور رسائل شامل ہیں۔

مزید تفصیلات۔۔۔

مجلس اسلامک ریسرچ سینٹر (اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ )کی رپورٹ کے مطابق سال 2020ء میں دوسوپینتیس(235) کتب ورسائل پرکام ہوا، جن میں سے ایک سوبانوے(192) فائنل ہوئے جوکہ بارہ ہزار تین سو ننانوے (12399) صفحات پر مشتمل ہیں۔ ان میں سے اکیاون(51)کواشاعت کے لیے مکتبۃ المدینہ کے سپرد کیا گیا جن میں سے مکتبۃ المدینہ نے اب تک اکیس(21)کو شائع کیا ہے جبکہ بقیہ ایک سواکتالیس (141)کتب ورسائل کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامک ریسرچ سینٹر میں موجود 100 سے زائد علمائے کرام نے 15 مختلف شعبوں میں تقسیم ہوکر ان کتابوں کو مختلف مراحل سے گزارتے ہوئے مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔

اس سال جو اہم کتب مکمل ہوئیں ان کے نام یہ ہیں:

٭کنزالعرفان مع افہام القرآن صفحات :1144 ٭سیرت الانبیا صفحات :888 ٭ملفوظات امیراہل سنت جلد3صفحات:646 ٭حلیۃالاولیا جلد8،صفحات:580 اورجلد9صفحات :633 ٭فیضان ریاض الصالحین جلد7صفحات:761

تفصیلی کارکردگی:

2020ء میں فائنل ہونے والے 192کتب ورسائل بمطابق موضوع

نمبرشمار

موضوعات

کل تعدادکتب ورسائل

کل صفحات

1

قرآن ومتعلقات

3

1310

2

حدیث ومتعلقات

5

2846

3

فقہ ومتعلقات

6

157

4

سیرت وتاریخ

12

1449

5

سیرت وملفوظات امیراہل سنت

44

1506

6

تصوف واخلاقیات

11

903

7

علوم وفنون

1

112

8

بیانات

102

3422

9

نعتیہ دیوان

1

164

10

تنظیمی مواد

5

460

11

متفرقات

2

70

٭

کل تعداد

192

12399

اسلامک ریسرچ سینٹر(المدینۃ العلمیۃ) کی 2020ء میں چھپنے کے لئے جانے والی51 کتب ورسائل

قرآن ومتعلقات

نمبرشمار

کتاب کانام

کل صفحات

1

معرفۃ القرآن پارہ5

84

2

معرفۃ القرآن پارہ6

82

3

کنزالعرفان مع افہام القرآن

1144

حدیث ومتعلقات

کتاب کانام

کل صفحات

4

اللہ والوں کی باتیں جلد 8

580

5

اللہ والوں کی باتیں جلد 9

633

6

فیضان ریاض الصالحین جلد7

761

7

مقدمہ مشکوۃ

212

8

مسندامام اعظم

660

فقہ ومتعلقات

کتاب کانام

کل صفحات

9

نماز کا مختصر طریقہ مع 40مسنون دعائیں

58

10

کلمہ نمازکورس

37

11

سیٹی بجانے کے احکام

16

12

نماز عید کا طریقہ شافعی

9

13

باتصویرنماز

36

سیرت وتاریخ

کتاب کانام

کل صفحات

14

ازواج انبیاء کی حکایات

260

15

مولد البرزنجی

26

16

درود شریف کی برکتیں

16

17

آقا کے شہزادےوشہزادیاں

137

18

فضائل امام حسین

17

19

شان امام احمد رضا

17

21

عاشق میلاد بادشاہ

21

22

صابرپیا کلئیری کی حکایات

16

23

شان حافظ ملت

17

24

شان رفاعی

17

25

سیرت الانبیاء

888

26

فیضان غوث اعظم

17

سیرت وملفوظات امیراہل سنت

کتاب کانام

کل صفحات

27

ملفوظات امیراہلسنت جلد3

646

تصوف واخلاقیات

کتاب کانام

کل صفحات

28

پیغام فنا

48

29

دل خوش کرنے کے طریقے

68

30

توکل

103

31

سونے کا انڈہ

17

32

اللہ پاک کے 99ناموں کی برکتیں

16

33

وضو کا ثواب

17

34

صابر بوڑھا

17

35

بسم اللہ شریف کی برکتیں

17

36

فیضان رجب

17

37

فیضان شعبان

17

38

قوت القلوب جلد3

566

علوم وفنون

کتاب کانام

کل صفحات

39

المعلقات السبع مع الحاشیۃ الجدیدۃ معطرات الطبع

112

بیانات

کتاب کانام

کل صفحات

40

شان مصطفی پر ۱۲ بیانات

169

41

اسلامی بیانات جلد3

410

42

اسلامی بیانات جلد4

471

43

اسلامی بیانات جلد5

412

نعتیہ دیوان

کتاب کانام

کل صفحات

44

مناقب عطار

164

تنظیمی مواد

کتاب کانام

کل صفحات

45

گناہوں کے عذابات (مجلدحصہ۱،۲)

196

46

نیکیوں کے ثوابات حصہ اول

136

47

دعو ت اسلامی کے بارے میں دلچسپ معلومات

52

48

علاقائی دورہ اسلامی بہنیں

48

49

گھردرس

28

متفرقات

کتاب کانام

کل صفحات

50

المدینۃ العلمیہ (بروشر)

1

51

کرونا اوردیگر وبائیں

69