دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں قائم علمی و تحقیقی شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) میں 9 جنوری 2020ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ناظم
اسلامک ریسرچ سینٹر محمد آصف خان عطاری مدنی، اراکین مجلس اور ادارے کے تمام علمائے کرام نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد
شاہد عطاری مدنی نے آرٹیکل اور مقالہ لکھنے کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس حوالے سے رکن شوریٰ کا کہنا تھا کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہم 10
فروری 2021ء سے اس کا باقاعدہ آغاز کرنے جارہے ہیں جس میں المدینۃ العلمیہ کے تمام
اسلامی بھائی آرٹیکل اور مقالہ جات لکھ کر حصہ لے سکیں گے، اسلامک ریسرچ سینٹر کی
جانب سے شائع ہونے والے آٹیکل اور مقالے
کو دعوت اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ اور
سوشل میڈیا کے پیجزسمیت مختلف ویب سائٹ پر بھی اپلوڈ کیا جائیگا۔ اسلامک ریسرچ
سینٹر (المدینۃ العلمیہ) حکومتی سطح پرہونے والے سالانہ آرٹیکل مقابلے میں بھی حصہ لینے کے لئے اقدامات کرے گی۔
مدنی مشورے کے شرکا نے مقالہ جات لکھنے کے حوالے
سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیااور اسلامک ریسرچ سینٹر کا آفیشل ویب سائٹ بنانے پر کلام
کیا۔