دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجدمحمد شاہد عطاری مدنی، ناظم المدینۃ العلمیہ مولانا آصف خان عطاری مدنی، شعبہ تخصصات کے نگران مولانا عرفان حفیظ عطاری، نگران مجلس المکتبۃ المدینہ العربیہ مولانا احمد رضا گھانچی، نگران شعبہ درسی کتب مولانا افتخار احمد عطاری مدنی اورنگران کتب اعلیٰ حضرت مولانا کاشف سلیم عطاری مدنی نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں تخصصات کے طلبہ جو عربی تحریر کا کام کرتے ہیں اس کا پلان بنانے اور ملک و بیرون ملک میں ان کاموں کو اشاعتی مرحلے سے گزارنےپر تبادلۂ خیال ہوا۔