دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کی جانب سے مفتی غلام مصطفی رضوی صاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے مفتی صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تصنیف وتالیف کی طرف سے ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ کے عنوان سے کتابی صورت میں شائع ہونے والا تحفہ باصرہ نواز ہوا۔ اسلامی مہینے بلاشبہ اپنے اندر ایسی خصوصیات رکھتے ہیں کہ ان سے باخبر ہونا ہر مسلمان کی مذہبی ذمہ داری ہے، اگرچہ ان مہینوں کی عظمت اور اہمیت کو بیان کرنے کے لئے علما اہلسنت کے جید علما کرام کی کچھ قابل قدر تصانیف موجود تھیں۔ لیکن دعوت اسلامی کے نامور مصنف اور محقق جناب محمد عدنان چشتی عطاری مدنی نے اس موضوع پر اپنے قلم کو جس انداز سے جولانی ہے وہ بلاشبہ قابلِ تعریف ہے ، مسلسل اردو میں جس جامعیت کے ساتھ موصوف نے ان مقدس مہینوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اس کی تعریف نہ کرنا، ناانصافی ہوگی، موصوف نے ان مہینوں کے ناموں کی وجہ تسمیہ اور ان میں عبادات، دعائیں اور دیگر اوراد و وظائف ادا کئے جانے کے جو فضائل بیان کئیں اس سے ان کی اس تصنیف کو اس موضوع پر لکھی گئی اور کتابوں پر امتیازحیثیت حاصل ہوگئی ہے۔