دعوتِ اسلامی کی جانب سے کتاب کا تحفہ موصول ہونے پر محمد صدیق ہزاروی صاحب کے تاثرات
دعوت اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائےمحققین و مصنفین کی جانب سے جامعہ ہجویریہ مرکز معارف الاسلام کے محمد
صدیق ہزاروی صاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی
گئی جس کو وصول کرتے ہوئے محمد صدیق ہزاروی صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا
اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔
تاثرات کا خلاصہ:
مولانا
محمد عدنان چشتی عطاری مدنی کی تالیف لطیف ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ پیشکش شعبہ المدینۃ العلمیہ (
دعوت اسلامی کا عظیم تحفہ) آپ کی جانب سے موصول ہوا۔مدلل اورباحوالہ مضامین بابت فضائل اسلامی مہینے نہایت عمدہ کاوش ہے اور ملت ِ اسلامیہ کے لئے عظیم تحفہ ہے۔ آپ کے شکریہ
کے ساتھ مولف صاحب اور دعوت اسلامی بالخصوص حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے لئے
دعا گو ہوں۔