المدینۃ العلمیہ کے ناظم آفس میں مدنی مشورہ،شعبہ تخریج کے اسلامی بھائیوں کی شرکت

تفصیل:

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم ناظم آفس المدینۃ العلمیہ میں شعبہ تخریج سے وابستہ اسلامی بھائیوں کا 9جنوری 2020ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ناظم المدینۃ العلمیہ نے بھی شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شعبے میں مزید مضبوطی لانے اور کتاب کو مزید اچھے انداز میں شائع کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔رکنِ شوریٰ نے شعبے میں جو کام چل رہا ہے اس پر بھی بات چیت کی اور شعبے میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے قیمتی نکات دیئے۔