دعوت اسلامی کی مجلس  المدینۃ العلمیۃ کے شعبہ ’’فیضان مدنی مذاکرہ‘‘کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ 7جنوری2020 ء بروز منگل رُکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے فرمایا جس میں مندرجہ ذیل امور طے پائے:

شعبے کا نام ’’فیضان مدنی مذاکرہ‘‘ کے بجائے ’’فیضان امیر اہل سنت‘‘ کردیا گیا ہے جس کے ذمہ دار سید بہرام حسین شاہ عطاری مدنی ہوں گے۔

اس شعبے کے تحت 5 ذیلی شعبے بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے:۔ 1سیرت امیر اہل سنت۔2 ملفوظات امیر اہل سنت۔ 3 اقوال امیر اہل سنت۔ 4 بیانات امیر اہل سنت۔ 5 ثمرات امیر اہل ۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے 1000 بیانات کو مرتب کرکے شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے عنقریب لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور ہر ہفتے ایک بیان انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔

شعبے کے کام میں مزید بہتری کے لئے علمائے کرام اور خطبا حضرات سے ملاقات و مشاورت کا سلسلہ کیا جائے گا، نیز انٹر نیشنل مارکیٹ کا جائزہ لے کر عالمی تقاضے کے مطابق کام کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

رکن شوریٰ نے دوران مشورہ اسلامی بھائیوں کو اپنی فکر اور حوصلہ بلند رکھ کر کام کرنے کی ترغیب دلائی، نیز اپنی صحت کا خیال رکھنے اور محتاط زندگی گزارنے کا ذہن دیا نیز شعبے کے کام کوچار چاند لگانے کے لئےاسلامی بھائیوں کے مابین مفید مشورے بھی زیر بحث آئے۔