رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی  نے المدینۃ العلمیہ کے پہلے تھنک ٹینک (Think tank) کی بنیاد رکھ دی۔ مجوزہ تھنک ٹینک میں عبدالناصر عطاری مدنی، محمداعجازعطاری مدنی ، محمد صفدر عطاری مدنی ،محمد سعیدعطاری مدنی ، عمران الٰہی عطاری مدنی ، کاشف سلیم عطاری مدنی،محمد عمر فیاض عطاری مدنی ،محمدشاہ زیب عطاری مدنی،حیدرعلی مدنی اور عبداللہ نعیم عطاری مدنی شامل ہیں جبکہ سربراہ محمدآصف خان عطاری مدنی ہیں۔ تھنک ٹینک کے قیام کا مقصد المدینۃ العلمیہ کے شعبوں میں ترقی اور اس کو فروغ دینے کےلئے تحقیق اور غور و خو ص کرنا ہے۔ تھنک ٹینک کے اراکین اپنے علم، تجربہ اور مہارت کی بنیاد پر ان معاملات پر غور کریں گے کہ کون سی کتاب پر ہمیں کام کرنا چاہیئے؟، مارکیٹس میں کن کتب کی زیادہ مانگ ہے اور ہمارا ادارہ کس طرح عوام کی علمی ضرورت کو پورا کرسکتا ہے؟۔

عالمگیریت ( Globalization) کے اس دور میں لوگ کتابوں سے تیزی کے ساتھ دور ہورہے ہیں۔ ہاتھوں میں کتابوں کی جگہ موبائل نے لے لی ہے،صرف One Touch پر لوگ کہاں سے کہاں پہنچ جاتے ہیں۔ ایسے دور میں عوام میں دلچسپی پیدا کرنے والی کتب کا اجرا نہایت ضروری ہوچکا ہے، اسی طرح کی کتابوں کے اجرا پر مشاورت کے لئے ”تھنک ٹینک المدینۃ العلمیہ“ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، اسے آئیڈیا مجلس کا نام بھی دیا گیا۔

22 جنوری کو اس آئیڈیا مجلس کا اجلاس ناظم آفس المدینۃ العلمیہ میں ہوا جس میں تمام اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کی سربراہی رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے کی۔ اجلاس میں یہ بات طے کی گئی کہ مجلس کے چند اراکین مختلف مکاتب اور اشاعتی اداروں کا دورہ کریں گے اور ان کے Popular Items کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ ایک رکن کا کہنا تھا کہ المدینۃ العلمیہ بڑی تیزی کے ساتھ کتابوں کو مرتب اور تالیف کررہا ہے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہم نے بہت سے بڑے بڑے تحریری منصوبے بھی مکمل کررکھے ہیں، ان کتب کی تشہیر کے معاملےمیں مؤثر اقدامات کئے جائیں۔