المدینۃ العلمیۃ“دعوت ِ اسلامی کاایک ایساعلمی وتحقیقی شعبہ ہے جہاں 100 سےزائد علما (Scholars) اہم ترین اسلامی موضوعات پرموجودہ دورکےتقاضوں کےمطابق کالمز،آرٹیکلز،اسکرپٹ،فیچرز اور کتب ورسائل لکھنے میں مصروف رہتے ہیں۔ یہ علما اب تک علومِ قرآن وحدیث،فقہ،تصوف و روحانیت، اسلامی تاریخ اور دیگر موضوعات پر 570کتب ورسائل تصنیف وتالیف کرچکے ہیں جبکہ اسلامک کلچر اور بچوں کی کہانیوں پر مشتمل کتابیں اور اسکول و کالجز کےلئےقرآنیات کانصاب بھی فراہم کیاجا چکا ہے۔

اسلامک لٹریچر، بیانات اورلیکچرزکی فراہمی، اہم اسلامی موضوعات پر ریسرچ ، مدارس کی نصابی کتب پر جدید ورک اور زندگی كےاہم شعبوں سے متعلق راہنما لٹریچر فراہم کرنا المدینۃ العلمیہ کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔ اس وقت بھی المدینۃ العلمیہ میں کئی کتب و رسائل پر تحقیقی کام جاری ہے جو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ جلد زیورِ اشاعت سے آراستہ ہوکر قارئین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنیں گی۔

المدینۃ العلمیۃ کی ہر کتاب اِن مراحل سےگزرتی ہے

ریسرچ کےمراحل:٭کام کی پلاننگ٭ٹاپک پر ریسرچ ٭بنیادی خاکےکی تیاری ٭سرچنگ سافٹ ویئرز کا استعمال ٭مواد (Content)جمع کرنا ٭قدیم ترین کتابوں سے استفادہ تحریروترتیب کےمراحل: ٭مواد (Content) کی ترتیب ٭عنوانات اور ابواب کے تحت تقسیم ٭ مضامین ِقرآن وحدیث کا اضافہ ٭قرآن وحدیث کی آسان تفہیم ٭حذف و اضافہ ٭مفید معلومات سے مزین کرنا تخریج و تسہیل کے مراحل: ٭نقل شدہ عبارات کا ریفرنس ٭تحریر کو سلیس اور آسان بنانا ٭مشکل الفاظ پر اعراب لگانا ٭آیات کے مطالب؛ تفاسیر سے حل کرنا ٭فقہی مسائل کی وضاحت کرنا ٭زبان و بیان کےقواعدکاخاطرخواہ لحاظ فائنل مراحل: ٭نقل شدہ عبارات کا تقابل ٭پروف ریڈنگ ٭مضامین وماخذ کی فہرستی ٭مکمل کتاب پر نظرثانی ٭مکمل کتاب کی شرعی تفتیش ٭فارمیشن،ڈیزاننگ

کتابوں کی اشاعتی ٹائم لائن (2008-2020)

سال

شائع ہونےوالی کتب کی تعداد

2008-2010

130

2011-2013

120

2014-2016

195

2017-2020

134

2017تا2019تک ڈاؤن لوڈ ہونے والی کتب

8,974,694+

نواسی لاکھ سے زائدکتب ڈاؤن لوڈ ہوچکی ہیں۔

More Than 8 Million Books have been downloaded

2017تا2019تک فروخت ہونے والی کتب

8,304,128+1

1کروڑ80لاکھ سے زائدکتب فروخت ہوچکی ہیں۔

More Than 18 Million Books have been sold

تاریخ ِ اجراء:27جنوری2020ء

Brusher کی P.D.F حاصل کرنے کے لئے نیچے کلک کیجئے

Click Now