ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی
تشہیر کے سلسلے میں جامعات المدینہ کا جدول(9،8،7دسمبر2019)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی تشہیر اور اس کے مطالعہ کی اہمیت دلانے نیز ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں شروع ہونے والےسلسلہ
”تحریری مقابلہ“ کے حوالے سے جامعات المدینہ
میں بیانات اور ترغیب کا سلسلہ ہوا ۔
6
دسمبر 2019 کو کراچی سے روانگی ہوئی 7
دسمبر صبح فجر میں ملتان پہنچا، جامعۃ
المدینہ فیضان مدینہ ملتان میں 10 بجے
بیان کا سلسلہ ہوا جس میں تقریباً 450 طلبہ نے شرکت کی، ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کامطالعہ کرنے ، تحریری مقابلہ میں حصہ لینے اوربکنگ کروانے کا ذہن دیا گیا، بعض طلبہ اور اساتذۃ نے ہاتھوں ہاتھ بکنگ کی
نیت کی اور فارم بھی فل کئے فارم فرحان باپو کو بھیجا بھی گیا جس کے بعد فالو اپ
ملا ہے کہ ماشاء اللہ بہت ساروں نے بکنگ کروائی بھی ہے
اس کے
بعد مفتی میاں محمد نوازی صاحب کے جامعہ کا دورہ کیا 6 سے زائد علما سے ملاقات
ہوئی، ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“اور
مختصر فتاویٰ اہل سنت پیش کیا گیا، بعض نے اظہار کیا کہ مَا شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ وہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کا مطالعہ کرتے ہیں۔
اس کے بعد جامعہ اسلامیہ عربیہ انوارالعلوم میں حاضری ہوئی، جہاں مفتی سیدارشد سعید کاظمی صاحب اور مفتی عبد
العزیز سعیدی صاحب سے ملاقات ہوئی ماہنامہ فیضان مدینہ اور مختصر فتاوی اہلسنت پیش
کیا گیا۔بعد ظہر فیصل آباد کے لئے روانگی ہوئی ، فیصل آباد میں عشاء کی نماز کے
بعد جامعۃ المدینہ کے طلبہ میں بیان کا سلسلہ ہوا جس میں100 سے زائد طلبہ نے شرکت
کی، وہیں پر بکنگ کا بھی ذہن دیا گیا وہاں کےرمضان بھائی تھے مکتبۃ المدینہ کے
انہوں نے ہاتھوں ہاتھ بکنگ کا سلسلہ کیا۔
وہیں
سے پھر جامعۃ المدینہ جڑانوالہ کے لئے روانگی ہوئی، رات کو تقریباً 10 بجے کے قریب
جڑانوالہ جامعۃ المدینہ میں بیان کا سلسلہ ہوا، جس میں 100 سے زائد طلبہ نے شرکت
کی، اساتذہ کرام بھی موجود تھے ماہنامہ کے مطالعے، بکنگ اور تحریری مقابلہ کا ذہن
دیا گیا ۔رات جڑانوالہ میں قیام کے بعد صبح 8دسمبر کو لاہور کے لئے روانگی ہوئی ، لاہور میں جامعۃ
المدینہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں دوپہر 12 بجے طلبہ میں بیان کا سلسلہ ہوا جس
میں 200 سے 250 کےقریب طلبہ نے شرکت کی اور ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف بھی
کروایا گیا ،
9دسمبر کو جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ شیخوپورہ میں 10 بجے بیان کا سلسلہ
ہوا ، وہاں بھی اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ تقریباً 300 طلبہ نے شرکت کی اور اساتذہ سے بھی ملاقات ہوئی، وہیں سے جامعۃ المدینہ منڈی وار برٹن
حاضری ہوئی وہاں پر ساڑھے بارہ بجے بیان کا سلسلہ ہوا اور طلبہ کو ماہنامہ
کےمطالعہ اور بکنگ کا ذہن دیا گیا، وہاں اساتذۂ کرام سے بھی ملاقات ہوئی رکن شوری
حاجی اظہر عطاری کے بھائی حاجی نصر اقبال
سے ملاقات بھی ہوئی جنہوں نے تقریباً 300 سے زائد بکنگ کروانے کی نیت کی، انہوں نے
پہلے سال بکنگ کے معاملات جو خراب ہوئے اس
کی شکایت کی تھی جس پر انہیں عرض کی اور انہیں اعتماد میں لیا گیا انہوں نے پھر دوبارہ
بکنگ کرانے کی نیت کا اظہار کیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ
وَجَلَّ
تقریباً
تمام ہی جامعات کے طلبہ و اساتذہ کے بیانیے کا خلاصۃ ہے کہ ہمیں پہلی بار ماہنامہ فیضان مدینہ کا واضح تعارف ملا۔
راشد علی عطاری مدنی
ناظم ”ماہنامہ فیضانِ
مدینہ“

معروف صوفی بزرگ حضرت امام محمد بن محمد غزالی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی سیرت پر ایک
عظیم کتاب بنام”فیضانِ امام غزالی“
شائع ہوچکی ہے۔ کتاب میں امام غزالی کی سیرت، آپ کی کرامات، شان و عظمت اور ملفوظات
کو خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے۔ مجلس المدینۃ العلمیہ کے شعبہ فیضانِ
اولیاء و علما میں مولانا ناصر جمال عطاری مدنی نے اس کتاب کو تالیف کیا ہے جبکہ کتاب کی اشاعت مکتبۃ المدینہ (دعوتِ اسلامی) سےہوئی ہے۔ مذکورہ کتاب کو مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 30روپے ہدیہ پر حاصل کیا جاسکتا
ہے۔
کتاب آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے

مسلمانوں کی ایک تعداد اسلامی مہینوں کے فضائل و تعارف ،ان میں کی جانے والی نفلی
عبادات،اورادو وظائف جاننے اور پڑھنے کی
خواہشمند نظر آتی ہے۔ ایسے افراد کے لئے
خوشی کی خبر آگئی۔
اسلامی مہینوں کے فضائل، عبادات ، اوراد و و ظائف کے ساتھ ساتھ پورے ہفتے کے دوران پڑھی جانے والی دُعاؤں،نوافل اور مفید معلومات پر مشتمل
150 سے زائد کتب و رسائل سے ماخوذ کتاب
” اسلامی مہینوں کے فضائل “ چَھپ کر مکتبۃ المدینہ پر آچکی ہے۔ مذکورہ کتاب
کے مؤلف مجلس المدینۃ العلمیہ کے رکن محمد عدنان چشتی عطاری مدنی ہیں ۔ کتاب کی ایک زبردست خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں ہر ماہ کے اعتبار سے اُس میں وصال فرمانے
والے بزرگانِ دین کی تاریخِ وصال یا عرس کی تاریخ کوبھی شامل کیا گیا ہے۔ کتاب مکتبۃ المدینہ کی
کسی بھی شاخ سے 200 روپے ہدیہ پر حاصل کی جاسکتی ہے۔
کتاب آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/islami-mahino-kay-fazail

دعوتِ اسلامی كے تحت پاکستان بھر میں ہونے والے
ہفتہ وار اجتماعات میں ہونے والےبیانات دعوتِ
اسلامی کی مجلس المدینۃ العلمیۃ کے شعبے ”بیاناتِ دعوتِ اسلامی “ میں مرتب کئے جاتے ہیں
۔اس شعبے کا مدنی مشورہ 30 دسمبر بروز پیر
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
قائم ناظم آفس المدینۃ العلمیۃ میں ہو۔ مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو
ماجدمحمد شاہد عطاری مدنی نے ذمہ
داران کو اہم نکات فراہم کئے اور ہفتہ وار بیانات میں مزید نکھار اور بہتری لانے
کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ:آصف
خان، ناظم مجلس المدینۃالعلمیۃ)

ازدواجی بندھن کی خوشگواری میں بیوی
کے کردار سے متعلق مفید رسالہ ”بیوی کو
کیسا ہونا چاہئے؟“ شائع ہوچکا ہے۔ رسالے
پر مجلس المدینۃ العلمیہ کے شعبہ رسائلِ
دعوتِ اسلامی میں سید عمران اختر عطاری مدنی نے تحریری کام کیا ہے۔رسالے میں
بتایا گیا ہے کہ خاتونِ جنت سیدہ فاطمہ رضی
اللہ عنہا کس طرح اپنے شوہر
مولا علی المرتضیٰرضی
اللہ عنہ کی خدمت کیا کرتی تھیں، بیوی پر شوہر کے کیاکیا حقوق
ہوتے ہیں؟۔ رسالے میں امیر اہلِ سنت کی 12
نصیحتیں بھی شامل کی گئی ہیں جن پر عمل
کرکے اسلامی بہنیں اپنے گھر کے ماحول کو
خوشگوار بناسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ رسالہ نگرانِ شوریٰ
مولانا محمد عمران عطاری مد ظلہ العالی کے سنتوں بھرے بیان کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جو انہوں نے 13مارچ
2011ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں کیا تھا۔
رسالہ ڈاؤن
لوڈ کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کیجئے
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/biwi-ko-kasia-hona-chahiye

)اسٹاف
رپورٹر:کراچی) المدینۃ العلمیہ کے شعبہ فیضانِ قرآن کا18 دسمبر 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ماہانہ اجلاس ہوا جس میں رکن ِ مجلس و شعبہ ذمہ دارعدنان چشتی عطاری
مدنی اور شعبہ ذمہ دارناصرجمال عطاری
مدنی شریک ہوئےاور اسکول کالجز کے
طلبہ و طالبات میں قرآن سمجھنے کا
شوق بڑھانے والے نصابی سلسلے”آئیے!قرآن
سمجھتے ہیں “کو دسمبر ہی میں مکمل کرنے پر گفتگو کی،روزانہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اورکام
میں آنے والی مشکلات کا حل پیش کیا۔مدنی مشورے میں شعبے کے دیگر اسلامی بھائی بھی شامل تھے ۔
اسلامی بہنوں کے لئے خوشخبری، صحابیات اور صالحات کی سیرت پر مشتمل دو کتابیں شائع کردی گئی ہیں

صحابیات اور صالحات کی سیرت پر مشتمل
دو کتابیں ”صحابیات و صالحات اور راہِ خدا میں خرچ
کرنا“ اور ”صحابیات و صالحات اور صبر“ کے عنوان سے شائع کردی گئی ہیں۔ مذکورہ کتب میں صحابیات اور صالحات کی حیاتِ طیبہ کے درخشاں پہلو نہایت دلرُبا، دلفریب، دلآویز اور
دلپذیر انداز میں قلم بند کئے گئے ہیں۔ یہ دونوں کتابیں دعوتِ اسلامی کی مجلس
المدینۃ العلمیہ کے شعبہ فیضانِ صحابیات و صالحات کی یادگار دستاویزات ہیں جنہیں مولانا محمد ابرار اخترعطاری نے
مرتب کیا ہے۔ کتب کو زیورِ طباعت سے آراستہ
کرنے کی سعادت مکتبۃ المدینہ (دعوتِ اسلامی ) کے
حصے میں آئی ہے جو دینی کتابوں کی طباعت و
اشاعت کا ایک معروف اور مستند ادارہ ہے اور بڑی تیزی سے ارتقائی منازل طے کررہا
ہے۔
واضح رہے! مجلس المدینۃ العلمیہ جن 16
شعبہ جات کے ذریعے علمی و تحقیقی کام انجام دے رہاہے ان میں ایک
شعبہ صحابیات و صالحات بھی ہے جو سوانحِ صحابیات اور صالحات پر خالص علمی،
تاریخی، تحقیقی اور سوانحی کتب لکھنے کا
کام کررہاہے۔اس سلسلے میں اب تک جو کتابیں منظرِ عام پر آچکی ہیں ان کی ترتیب کچھ یوں
ہے۔
01…بارگاہِ
رسالت میں صحابیات کےنذرانے(کل صفحات:48)، 02…فیضانِ حضرت آسیہ (رَحْمَۃُ
اللہِ عَلَیْہَا) (کل
صفحات:36)، 03…فیضان بی بی ام سلیم(کل صفحات:60)، 04…صحابیات اورنصیحتوں کےمدنی پھول(کل صفحات:144)، 05…صحابیات اورپردہ(کل صفحات:56)، 06…فیضانِ بی بی مریم (رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہَا) (کل
صفحات:91)، 07…شانِ خاتونِ جنت(کل صفحات:501)،08…صحابیات اورعشق رسول(کل صفحات:64)، 09…فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ (کل صفحات:84)، 10…فیضانِ امہاتُ المؤمنین(کل
صفحات:367)، 11…فیضانِ عائشہ صدیقہ(کل
صفحات :608)،
12…صحابیات اورشوقِ علم دین(کل
صفحات: 55)، 13…صحابیات اورشوقِ عبادت(کل صفحات: 76) ، 14…ازواج انبیاء کی حکایات
(کل صفحات:260)، 15…صحابیات وصالحات اور صبر (کل صفحات: 108) 61…صحابیات
وصالحات اورراہ خدا میں خرچ کرنا (کل صفحات: 56) ، 17…صحابیات اوردین کی خاطر قربانیاں
(کل صفحات: 55)

درس نظامی میں پڑھائی
جانے والی علم حکمت پر مشتمل علامہ أثیر الدین الأبھری کی کتاب ”ہدایۃ الحکمۃ“ چَھپ کر مکتبۃالمدینہ (دعوتِ
اسلامی)پر آگئی ہے۔ مذکورہ کتاب پر دعوتِ اسلامی کے علمی و تحقیقی
شعبے المدینۃ العلمیہ میں استاذالحدیث مولانا کامران عطاری مدنی اور محمد شہزاد
نقشبندی عطاری نے تسہیل کا کام کیا ہے۔ مذکورہ کتاب کی تیاری میں متن کومتعدد نسخوں سے تقابل
کیاگیاہے، قراٰنی آیات اور احادیث کی تخریج کی گئی ہے، جدید عربی رسم الخط کا لحاظ رکھا گیا ہے، ہینڈنگ کو سرخ
رنگ سے واضح کیا گیاہے اور آیات و احادیث کو الگ الگ بریکٹس لگاکر واضح کردیا گیا
ہے۔کتاب کی قیمت 165 روپے مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل
بھی مختلف علوم و فنون میں المدینۃ العلمیہ کی درجنوں کتابیں تشنگانِ علم کی پیاس
بجھا رہی ہیں اور دنیا بھر میں علمی، ادبی حلقوں سے زبردست خراجِ تحسین وصول کر چکی
ہیں ۔ المدینۃ العلمیہ کی عظیم کاوش کو علمی
دنیا میں ایک نیا اضافہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

المدینۃ
العلمیہ کے تحت قائم شعبہ بیانات دعوتِ اسلامی کا 16 دسمبر 2019ء کواجلاس منعقد
ہوا جس میں شعبہ بیاناتِ دعوتِ اسلامی سے
وابستہ تمام اراکین نے شرکت کی۔شعبہ ذمہ دار محمد حامد سراج عطاری مَدَنی نے شرکا
کو بتایا کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہ اسلامی
بہنوں کے سنتوں بھرے بیانات پر مشتمل کی کتاب بنام”اسلامی بیانات“جلد 2 فائنل ہوکر
چھپنے کے لئے بھیجی جاچکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان
شاء اللہ کچھ ہی دنوں بعد
اسلامی بیانات جلد 3 پرکام شروع کردیا جائے گا جس کے لئے ہمیں پہلے سے زیادہ بہتر ی
لانی ہوگی۔علاوہ ازیں شعبے کے کام میں مزید بہتری لانےکے تعلق سے مختلف تجاویز بھی
زیر ِغور آئیں۔
یاد
رہے!شعبہ بیاناتِ دعوتِ اسلامی تین ضمنی شعبہ جات پر مشتمل ہے۔اس اجلاس میں شعبہ بیاناتِ
دعوتِ اسلامی(برائے اسلامی بہنیں)کے ذمہ دار محمد عبدالجبار عطاری مَدَنی اور شعبہ
بیاناتِ دعوتِ اسلامی(برائے بیرون ملک)کے ذمہ دار محمد وسیم اکرم عطاری مَدَنی بھی
اپنے اپنے شعبے کے ساتھ اس اجلاس میں شریک ہوئے۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ دنیا بھر میں ہونے والے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کے بیانات شعبہ بیاناتِ دعوتِ اسلامی کے تحت ہی تیار ہوتے ہیں۔
ناظم المدینۃ العلمیہ
نے المدینۃ العلمیہ کے تین شعبہ
جات کا مدنی مشورہ لیا


دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃ العلمیہ کے تحت
23نومبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں عربی ٹرانسلیشن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔ رکنِ شوریٰ
حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا کے ہمراہ کام کو مزید احسن
انداز میں کرنے سے متعلق تبادلۂ خیال کیا
اور مختلف پہلو پر نکات دئیے۔ (رپورٹ،محمد آصف خان عطاری مدنی،رکنِ مجلس و
ناظم المدینۃ العلمیہ)
نیومسلم کورس اور بچوں کے لئےذہن ساز حکایات پر جاری کام سے
متعلق مشورہ

(اسٹاف رپورٹر،
کراچی)18نومبر2019ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم المدینۃ العلمیہ کے ہیڈ
آفس میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں رکنِ شوریٰ حاجی عماد عطاری مدنی
نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ مدنی مشورے میں نئے مسلمان ہونے والے افراد کے لئے ایک
خصوصی نصاب بنام ”نیو مسلم کورس“ کوترتیب
دینےسےمتعلق اہم امورپربات ہوئی جبکہ بچوں کے لئےذہن ساز حکایات اور سبق
آموزواقعات پر جاری کام کی موجودہ کیفیت اورمعیار پربھی گفتگو ہوئی اورآئندہ کا
ہدف طے کیا گیا۔