اسلامی بہنوں کے لئے خوشخبری، صحابیات اور صالحات کی سیرت پر مشتمل دو کتابیں شائع کردی گئی ہیں
صحابیات اور صالحات کی سیرت پر مشتمل
دو کتابیں ”صحابیات و صالحات اور راہِ خدا میں خرچ
کرنا“ اور ”صحابیات و صالحات اور صبر“ کے عنوان سے شائع کردی گئی ہیں۔ مذکورہ کتب میں صحابیات اور صالحات کی حیاتِ طیبہ کے درخشاں پہلو نہایت دلرُبا، دلفریب، دلآویز اور
دلپذیر انداز میں قلم بند کئے گئے ہیں۔ یہ دونوں کتابیں دعوتِ اسلامی کی مجلس
المدینۃ العلمیہ کے شعبہ فیضانِ صحابیات و صالحات کی یادگار دستاویزات ہیں جنہیں مولانا محمد ابرار اخترعطاری نے
مرتب کیا ہے۔ کتب کو زیورِ طباعت سے آراستہ
کرنے کی سعادت مکتبۃ المدینہ (دعوتِ اسلامی ) کے
حصے میں آئی ہے جو دینی کتابوں کی طباعت و
اشاعت کا ایک معروف اور مستند ادارہ ہے اور بڑی تیزی سے ارتقائی منازل طے کررہا
ہے۔
واضح رہے! مجلس المدینۃ العلمیہ جن 16
شعبہ جات کے ذریعے علمی و تحقیقی کام انجام دے رہاہے ان میں ایک
شعبہ صحابیات و صالحات بھی ہے جو سوانحِ صحابیات اور صالحات پر خالص علمی،
تاریخی، تحقیقی اور سوانحی کتب لکھنے کا
کام کررہاہے۔اس سلسلے میں اب تک جو کتابیں منظرِ عام پر آچکی ہیں ان کی ترتیب کچھ یوں
ہے۔
01…بارگاہِ
رسالت میں صحابیات کےنذرانے(کل صفحات:48)، 02…فیضانِ حضرت آسیہ (رَحْمَۃُ
اللہِ عَلَیْہَا) (کل
صفحات:36)، 03…فیضان بی بی ام سلیم(کل صفحات:60)، 04…صحابیات اورنصیحتوں کےمدنی پھول(کل صفحات:144)، 05…صحابیات اورپردہ(کل صفحات:56)، 06…فیضانِ بی بی مریم (رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہَا) (کل
صفحات:91)، 07…شانِ خاتونِ جنت(کل صفحات:501)،08…صحابیات اورعشق رسول(کل صفحات:64)، 09…فیضانِ خدیجۃ الکبریٰ (کل صفحات:84)، 10…فیضانِ امہاتُ المؤمنین(کل
صفحات:367)، 11…فیضانِ عائشہ صدیقہ(کل
صفحات :608)،
12…صحابیات اورشوقِ علم دین(کل
صفحات: 55)، 13…صحابیات اورشوقِ عبادت(کل صفحات: 76) ، 14…ازواج انبیاء کی حکایات
(کل صفحات:260)، 15…صحابیات وصالحات اور صبر (کل صفحات: 108) 61…صحابیات
وصالحات اورراہ خدا میں خرچ کرنا (کل صفحات: 56) ، 17…صحابیات اوردین کی خاطر قربانیاں
(کل صفحات: 55)