المدینۃ العلمیہ کے تحت قائم شعبہ بیانات دعوتِ اسلامی کا 16 دسمبر 2019ء کواجلاس منعقد ہوا  جس میں شعبہ بیاناتِ دعوتِ اسلامی سے وابستہ تمام اراکین نے شرکت کی۔شعبہ ذمہ دار محمد حامد سراج عطاری مَدَنی نے شرکا کو بتایا کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہ اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے بیانات پر مشتمل کی کتاب بنام”اسلامی بیانات“جلد 2 فائنل ہوکر چھپنے کے لئے بھیجی جاچکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ کچھ ہی دنوں بعد اسلامی بیانات جلد 3 پرکام شروع کردیا جائے گا جس کے لئے ہمیں پہلے سے زیادہ بہتر ی لانی ہوگی۔علاوہ ازیں شعبے کے کام میں مزید بہتری لانےکے تعلق سے مختلف تجاویز بھی زیر ِغور آئیں۔

یاد رہے!شعبہ بیاناتِ دعوتِ اسلامی تین ضمنی شعبہ جات پر مشتمل ہے۔اس اجلاس میں شعبہ بیاناتِ دعوتِ اسلامی(برائے اسلامی بہنیں)کے ذمہ دار محمد عبدالجبار عطاری مَدَنی اور شعبہ بیاناتِ دعوتِ اسلامی(برائے بیرون ملک)کے ذمہ دار محمد وسیم اکرم عطاری مَدَنی بھی اپنے اپنے شعبے کے ساتھ اس اجلاس میں شریک ہوئے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ دنیا بھر میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کے بیانات شعبہ بیاناتِ دعوتِ اسلامی کے تحت ہی تیار ہوتے ہیں۔