المدینۃ العلمیہ میں مدنی مشورہ

بخاری شریف کی شرح لکھنے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال

تفصیل:

دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃالعلمیہ کے تحت 6جنوری 2020ء بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم المدینۃ العلمیہ کے ناظم مکتب میں مدنی مشورہ ہوا جس میں استاذ الحدیث مفتی حسان عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ، رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اورناظم ورکنِ مجلس المدینۃ العلمیہ نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں بخاری شریف کی شرح لکھنے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر استاذ الحدیث مفتی حسان عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے شرکا کو مختلف امور پر نکات فراہم کئے ۔