دعوتِ اسلامی كے تحت پاکستان بھر میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماعات میں ہونے والےبیانات دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃ العلمیۃ کے شعبے ”بیاناتِ دعوتِ اسلامی “ میں مرتب کئے جاتے ہیں ۔اس شعبے کا مدنی مشورہ 30 دسمبر بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم ناظم آفس المدینۃ العلمیۃ میں ہو۔ مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجدمحمد شاہد عطاری مدنی نے ذمہ داران کو اہم نکات فراہم کئے اور ہفتہ وار بیانات میں مزید نکھار اور بہتری لانے کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ:آصف خان، ناظم مجلس المدینۃالعلمیۃ)