مسلمانوں کی ایک تعداد اسلامی مہینوں کے فضائل  و تعارف ،ان میں کی جانے والی نفلی عبادات،اورادو وظائف جاننے اور پڑھنے کی خواہشمند نظر آتی ہے۔ ایسے افراد کے لئے خوشی کی خبر آگئی۔

اسلامی مہینوں کے فضائل، عبادات ، اوراد و و ظائف کے ساتھ ساتھ پورے ہفتے کے دوران پڑھی جانے والی دُعاؤں،نوافل اور مفید معلومات پر مشتمل 150 سے زائد کتب و رسائل سے ماخوذ کتاب ” اسلامی مہینوں کے فضائل “ چَھپ کر مکتبۃ المدینہ پر آچکی ہے۔ مذکورہ کتاب کے مؤلف مجلس المدینۃ العلمیہ کے رکن محمد عدنان چشتی عطاری مدنی ہیں ۔ کتاب کی ایک زبردست خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں ہر ماہ کے اعتبار سے اُس میں وصال فرمانے والے بزرگانِ دین کی تاریخِ وصال یا عرس کی تاریخ کوبھی شامل کیا گیا ہے۔ کتاب مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 200 روپے ہدیہ پر حاصل کی جاسکتی ہے۔

کتاب آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے

https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/islami-mahino-kay-fazail