دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃ العلمیہ کے تحت 13نومبر2019ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ گرافکس ڈیزائنگ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ناظم المدینۃ العلمیہ نے شرکا اسلامی بھائیوں سے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری لانے کے متعلق اہم امور پر نکات فراہم کئے۔ (رپورٹ،محمد آصف خان عطاری مدنی،رکنِ مجلس و ناظم المدینۃ العلمیہ)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم المدینۃ العلمیہ کے ناظم آفس میں 7نومبر 2019ء بروز جمعرات  مجلسِ توقیت کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عاشقانِ رسول کی آسانی کے لئے مجلسِ توقیت کی ویب سائٹ بنانے کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی ۔

واضح رہے ! اس مدنی مشورے میں ناظم المدینۃ العلمیہ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ (رپورٹ،محمد آصف خان عطاری مدنی،رکنِ مجلس و ناظم المدینۃ العلمیہ)


5نومبر2019ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ  مدینہ کراچی میں المدینۃ العلمیہ کے مدنی اسلامی بھائیوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت فرمائی اورچند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات بھی ارشاد فرمائے۔

یاد رہے المدینۃ العلمیہ کے تحت سن 2001ءسے اب تک 528 کتب و رسائل پر تحقیقی کام ہو چکا ہے جو کہ مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃًحاصل کی جاسکتی ہیں جبکہ اس وقت35کتب و رسائل پر علمی اور تحقیقی کام جاری ہے۔ (رپورٹ،محمد آصف خان عطاری مدنی،رکنِ مجلس و ناظم المدینۃ العلمیہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس  المدینۃ العلمیہ کے تحت 5نومبر2019ء برو منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم المدینۃ العلمیہ کے شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام شعبہ ذمہ داران نے اپنے اپنے شعبہ جات کی سابقہ ماہانہ کارکردگی بیان کی۔مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے بھی شرکت فرمائی ا ور مختلف امور پر ذمہ داران کی تربیت کی۔ ناظم المدینۃ العلمیہ نےآئندہ کے اہداف بیان کئےاوراپنے اپنے شعبوں میں مزید بہتری لانے کے متعلق نکات دئیے۔ (رپورٹ،محمد آصف خان عطاری مدنی،رکنِ مجلس و ناظم المدینۃ العلمیہ)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم المدینۃ العلمیہ کے ناظم آفس میں 4نومبر 2019ء بروز پیر کو مکتبۃ المدینہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں  مکتبۃ المدینہ کے ذمہ داران نے ناظم المدینۃ العلمیہ کے ہمراہ 12لائنوں کے قراٰنِ پاک پر کام کرنے کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی نیز ناظم المدینۃ العلمیہ نے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعات میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور اہم نکات پیش کئے۔(رپورٹ،محمد آصف خان عطاری مدنی،رکنِ مجلس و ناظم المدینۃ العلمیہ)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 29اکتوبر2019ء کو مولانا قاری ظفر عباس مقصودی صاحب (پرنسپل جامعہ محمدیہ غوثیہ،پنجاب) کی آمد ہوئی۔ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور دعوتِ اسلامی کے تحت دنیابھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے چند شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ساتھ ہی متعلقہ شعبےکے متعلق بریف بھی کیا۔ وزٹ کے دوران مولانا صاحب نے المدینۃ العلمیہ کا دورہ بھی کیا جہاں ان کی ملاقات رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی سے ہوئی۔ مولانا قاری ظفر عباس مقصودی صاحب نے رکنِ شوریٰ کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ،محمد تصور رضاعطاری مدنی )


29اکتوبر2019ء بروز منگل کو  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم المدینۃ العلمیہ کے ناظم مکتب میں مجلس آئی ٹی اور مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی کارکردگی سافٹ وئیر بنانے کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں خصوصی شرکت کی اور شرکا سے بات کرتے ہوئے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ (رپورٹ،معاون رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم المدینۃ العلمیہ کےناظم آفس میں29 اکتوبر 2019ء بروز منگل کو مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مجلس مکتبۃ المدینہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا  جس میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی تشہیر کے سلسلے اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو مزید فروغ دینے اور اس کے حصول کو آسان سے آسان ترین بنانے کے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ، محمد راشد عطاری مدنی،ناظم ماہنامہ فیضانِ مدینہ )


24اکتوبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مجلس المدینۃ العلمیہ کے آفس میں دعوت اسلامی کی مجلس توقیت کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ذمہ داران کی تربیت فرمائی اور المدینۃ العلمیہ کی لائبریری میں گوشۂ توقیت بنانے کے حوالے سے تبادلۂ  خیال کیا مدنی مشورے میں دنیا بھر سے علم توقیت وفلکیات کے متعلق کتابوں کو جمع کرنے کے بارے میں اہم امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ 


‫ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی دینِ متین کی ترویج و اشاعت  کے لئے  107 سے زائد شعبہ جات  کے ذریعے  سرگرمِ عمل ہے۔ان شعبہ جات میں ایک ”المدینۃ العلمیۃ“ بھی  ہے۔المدینۃ العلمیۃ میں 100 سے زائد علما و مفتیانِ کرام  اپنی دینی و علمی خدمات انجام دے رہے ہیں۔المدینۃ العلمیہ کے 16 شعبہ جات ہیں جن میں مزید  بہتری کے لئے  وقتاً فوقتاً  شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوتا ہے رہتا ہے۔ آج مؤرخہ 06 اگست 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم المدینۃ العلمیۃ  کے ناظم مکتب میں شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی  نے ذمہ داران  کی مدنی تربیت فرمائی۔مدنی مشورے  میں ان نکات پر  تفصیلی گفتگو ہوئی ٭اسلامی بھائیوں میں کام کی مہارت کیسے پیدا ہو؟٭ سال بعد اسلامی بھائی کی  مہارت میں کیا اضافہ ہو؟ وغیرہ


20 جولائی 2019ء کو  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم شعبہ اَلمَدینۃُ العلمیۃمیں دینی خدمات کو انجام دینے والے عاشقانِ رسول کا مدنی مشورہ ہوا۔ رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نےشرکا کی مدنی تربیت کی۔ دورانِ مدنی مشورہ اسلامی بھائیوں نے سوالات بھی کئے جس پر رکنِ شوریٰ نے ان اسلامی بھائیوں کو جوابات عطا فرمائے اور اپنے شعبے میں مزید بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول دئیے۔

واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کی 107 مجالس میں سے ایک مجلس اَلمَدینۃُ العلمیۃبھی ہے جس میں تقریباً 100 سے زائد عُلما و مُفتیانِ کرام کَثَّرَ ھُمُ اللہُ تعالیٰ اپنی علمی و تحقیقی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کے مندرجہ ذیل 16 شعبہ جات ہیں: (1)شعبہ کُتُب اعلیٰ حضرت (2)شعبہ درسی کتب (3)شعبہ اِصلاحی کُتُب (4)شعبہ تراجمِ کُتُب (5)شعبہ تفتیشِ کُتُب (6)شعبہ تخریج (7)فیضانِ قرآن (8)فیضانِ حدیث (9)فیضانِ صحابہ و اَہلِ بیت (10)فیضانِ صحابیات و صالحات (11)شعبہ امیرِ اہلِ سنّت (12)فیضانِ مَدَنی مُذاکَرہ (13)فیضانِ اَولیاء وعُلَماء (14)بیاناتِ دعوتِ اِسلامی(15)رسائلِ دعوتِ اِسلامی(16)شعبہ مدنی کاموں کی تحریرات

مجلس اَلمَدینۃُ العلمیۃکے تحت اب تک 524 کتب و رسائل زیورِ طباعت سے آراستہ ہوچکے ہیں جبکہ 26 کتب و رسائل اس وقت تحریری مراحل میں ہیں۔


دعوتِ اسلامی کی ”مجلس اَلمَدِینَۃُ العِلْمِیَہ کے 16 شعبہ جات کے ذمّہ داران کا 4جولائی 2019ء کو مدنی مشورہ ہوا۔ رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نےذمہ داران کی مدنی تربیت کی، دورانِ مدنی مشورہ ذمّہ داران اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ کو اپنے اپنے شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی، رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ شعبہ ٔامیر اہلِ سنّت کے اسلامی بھائی نے بتایا کہ آٹھ کتابیں اشاعت کے مرحلے میں ہیں جس میں دو اہم کتب ملفوظاتِ امیر اہلِ سنّت کی دو جلدیں اس سال شائع ہورہی ہیں جبکہ اگلے سال چار جلدیں شائع کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔