کتب و رسائل  پر دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق علمی وتحقیقی کام کرنے والے شعبے المدینۃ العلمیہ کے لئے درِ مرشد سے اچھی خبر آگئی۔بانیِ دعوتِ اسلامی نے المدینۃ العلمیہ کے اسلامی بھائیوں کو 14 نومبر بروز جمعرات ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے بعد خصوصی وقت عطا فرمادیا۔

خوشی کی یہ خبر گزشتہ روز رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے آفس المدینۃ العلمیہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی مشورے کے دوران سنائی تو مدنی اسلامی بھائیوں کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے۔ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو ذہن دیا کہ امیر اہلِ سنت کی بارگاہ میں ہمارے شعبے کی 100 فیصد حاضری ہونی چاہیئے۔

بعد نمازِ ظہر المدینۃ العلمیہ کے تمام شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ بھی ہوا جس میں شعبہ ذمہ داران نے ”بارگاہِ امیر اہلِ سنت میں حاضری کیسے دی جائے؟“ کے متعلق اپنی اپنی آراء کا اظہار کیا۔مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی بھی شریک تھے۔