(اسٹاف رپورٹر، کراچی)18نومبر2019ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم المدینۃ العلمیہ کے ہیڈ آفس میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی عماد عطاری مدنی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ مدنی مشورے میں نئے مسلمان ہونے والے افراد کے لئے ایک خصوصی نصاب بنام ”نیو مسلم کورس“ کوترتیب دینےسےمتعلق اہم امورپربات ہوئی جبکہ بچوں کے لئےذہن ساز حکایات اور سبق آموزواقعات پر جاری کام کی موجودہ کیفیت اورمعیار پربھی گفتگو ہوئی اورآئندہ کا ہدف طے کیا گیا۔