دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃ العلمیہ کے تحت 14نومبر2019ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  کراچی میں مختلف شعبے کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو کس طرح عام کیا جائے“ کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا ۔ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو ذہن دیا کہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا حصول آسان سے آسان تر بنایا جائے اور اہلِ سنّت کے مختلف جامعات و مدارس کے طلبہ میں بھی ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی خو ب تشہیر کی جائے۔ مدنی مشورے میں شریک ناظم المدینۃ العلمیہ نے بھی شرکا کی تربیت کی اور کام کو کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہچانےکے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ،محمد آصف خان عطاری مدنی،رکنِ مجلس و ناظم المدینۃ العلمیہ)