اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی تشہیر اور اس کے مطالعہ کی اہمیت دلانے نیز ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں شروع ہونے والےسلسلہ ”تحریری مقابلہ“ کے حوالے سے جامعات المدینہ میں بیانات اور ترغیب کا سلسلہ ہوا ۔

6 دسمبر 2019 کو کراچی سے روانگی ہوئی 7 دسمبر صبح فجر میں ملتان پہنچا، جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ ملتان میں 10 بجے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں تقریباً 450 طلبہ نے شرکت کی، ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کامطالعہ کرنے ، تحریری مقابلہ میں حصہ لینے اوربکنگ کروانے کا ذہن دیا گیا، بعض طلبہ اور اساتذۃ نے ہاتھوں ہاتھ بکنگ کی نیت کی اور فارم بھی فل کئے فارم فرحان باپو کو بھیجا بھی گیا جس کے بعد فالو اپ ملا ہے کہ ماشاء اللہ بہت ساروں نے بکنگ کروائی بھی ہے

اس کے بعد مفتی میاں محمد نوازی صاحب کے جامعہ کا دورہ کیا 6 سے زائد علما سے ملاقات ہوئی، ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“اور مختصر فتاویٰ اہل سنت پیش کیا گیا، بعض نے اظہار کیا کہ مَا شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ وہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کا مطالعہ کرتے ہیں۔ اس کے بعد جامعہ اسلامیہ عربیہ انوارالعلوم میں حاضری ہوئی، جہاں مفتی سیدارشد سعید کاظمی صاحب اور مفتی عبد العزیز سعیدی صاحب سے ملاقات ہوئی ماہنامہ فیضان مدینہ اور مختصر فتاوی اہلسنت پیش کیا گیا۔بعد ظہر فیصل آباد کے لئے روانگی ہوئی ، فیصل آباد میں عشاء کی نماز کے بعد جامعۃ المدینہ کے طلبہ میں بیان کا سلسلہ ہوا جس میں100 سے زائد طلبہ نے شرکت کی، وہیں پر بکنگ کا بھی ذہن دیا گیا وہاں کےرمضان بھائی تھے مکتبۃ المدینہ کے انہوں نے ہاتھوں ہاتھ بکنگ کا سلسلہ کیا۔

وہیں سے پھر جامعۃ المدینہ جڑانوالہ کے لئے روانگی ہوئی، رات کو تقریباً 10 بجے کے قریب جڑانوالہ جامعۃ المدینہ میں بیان کا سلسلہ ہوا، جس میں 100 سے زائد طلبہ نے شرکت کی، اساتذہ کرام بھی موجود تھے ماہنامہ کے مطالعے، بکنگ اور تحریری مقابلہ کا ذہن دیا گیا ۔رات جڑانوالہ میں قیام کے بعد صبح 8دسمبر کو لاہور کے لئے روانگی ہوئی ، لاہور میں جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں دوپہر 12 بجے طلبہ میں بیان کا سلسلہ ہوا جس میں 200 سے 250 کےقریب طلبہ نے شرکت کی اور ماہنامہ فیضان مدینہ کا تعارف بھی کروایا گیا ،

9دسمبر کو جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ شیخوپورہ میں 10 بجے بیان کا سلسلہ ہوا ، وہاں بھی اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ تقریباً 300 طلبہ نے شرکت کی اور اساتذہ سے بھی ملاقات ہوئی، وہیں سے جامعۃ المدینہ منڈی وار برٹن حاضری ہوئی وہاں پر ساڑھے بارہ بجے بیان کا سلسلہ ہوا اور طلبہ کو ماہنامہ کےمطالعہ اور بکنگ کا ذہن دیا گیا، وہاں اساتذۂ کرام سے بھی ملاقات ہوئی رکن شوری حاجی اظہر عطاری کے بھائی حاجی نصر اقبال سے ملاقات بھی ہوئی جنہوں نے تقریباً 300 سے زائد بکنگ کروانے کی نیت کی، انہوں نے پہلے سال بکنگ کے معاملات جو خراب ہوئے اس کی شکایت کی تھی جس پر انہیں عرض کی اور انہیں اعتماد میں لیا گیا انہوں نے پھر دوبارہ بکنگ کرانے کی نیت کا اظہار کیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ

تقریباً تمام ہی جامعات کے طلبہ و اساتذہ کے بیانیے کا خلاصۃ ہے کہ ہمیں پہلی بار ماہنامہ فیضان مدینہ کا واضح تعارف ملا۔

راشد علی عطاری مدنی

ناظم ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“