ازدواجی بندھن کی خوشگواری میں بیوی کے کردار  سے متعلق مفید رسالہ ”بیوی کو کیسا ہونا چاہئے؟“ شائع ہوچکا ہے۔ رسالے پر مجلس المدینۃ العلمیہ کے شعبہ رسائلِ دعوتِ اسلامی میں سید عمران اختر عطاری مدنی نے تحریری کام کیا ہے۔رسالے میں بتایا گیا ہے کہ خاتونِ جنت سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کس طرح اپنے شوہر مولا علی المرتضیٰرضی اللہ عنہ کی خدمت کیا کرتی تھیں، بیوی پر شوہر کے کیاکیا حقوق ہوتے ہیں؟۔ رسالے میں امیر اہلِ سنت کی 12 نصیحتیں بھی شامل کی گئی ہیں جن پر عمل کرکے اسلامی بہنیں اپنے گھر کے ماحول کو خوشگوار بناسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ رسالہ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مد ظلہ العالی کے سنتوں بھرے بیان کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جو انہوں نے 13مارچ 2011ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں کیا تھا۔

رسالہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کیجئے

https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/biwi-ko-kasia-hona-chahiye