درس نظامی  میں پڑھائی جانے والی علم حکمت پر مشتمل علامہ أثیر الدین الأبھری کی کتاب ”ہدایۃ الحکمۃ“ چَھپ کر مکتبۃالمدینہ (دعوتِ اسلامی)پر آگئی ہے۔ مذکورہ کتاب پر دعوتِ اسلامی کے علمی و تحقیقی شعبے المدینۃ العلمیہ میں استاذالحدیث مولانا کامران عطاری مدنی اور محمد شہزاد نقشبندی عطاری نے تسہیل کا کام کیا ہے۔ مذکورہ کتاب کی تیاری میں متن کومتعدد نسخوں سے تقابل کیاگیاہے، قراٰنی آیات اور احادیث کی تخریج کی گئی ہے، جدید عربی رسم الخط کا لحاظ رکھا گیا ہے، ہینڈنگ کو سرخ رنگ سے واضح کیا گیاہے اور آیات و احادیث کو الگ الگ بریکٹس لگاکر واضح کردیا گیا ہے۔کتاب کی قیمت 165 روپے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف علوم و فنون میں المدینۃ العلمیہ کی درجنوں کتابیں تشنگانِ علم کی پیاس بجھا رہی ہیں اور دنیا بھر میں علمی، ادبی حلقوں سے زبردست خراجِ تحسین وصول کر چکی ہیں ۔ المدینۃ العلمیہ کی عظیم کاوش کو علمی دنیا میں ایک نیا اضافہ قرار دیا جاسکتا ہے۔