28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
المدینۃ العلمیہ کے شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ
5 years ago
دعوتِ اسلامی کی ”مجلس اَلمَدِینَۃُ
العِلْمِیَہ“ کے 16 شعبہ جات کے ذمّہ داران کا 4جولائی
2019ء کو مدنی مشورہ
ہوا۔ رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نےذمہ داران کی مدنی تربیت کی،
دورانِ مدنی مشورہ ذمّہ داران اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ کو اپنے اپنے شعبہ جات
کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی، رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ شعبہ ٔامیر اہلِ سنّت
کے اسلامی بھائی نے بتایا کہ آٹھ کتابیں اشاعت کے مرحلے میں ہیں جس میں دو اہم
کتب ملفوظاتِ امیر اہلِ سنّت کی دو جلدیں اس سال شائع ہورہی ہیں جبکہ اگلے سال چار
جلدیں شائع کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔