مجلس المدینۃ العلمیہ کا مدنی مشورہ
20
جولائی 2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم شعبہ ”اَلمَدینۃُ العلمیۃ“میں دینی خدمات کو انجام دینے والے عاشقانِ رسول
کا مدنی مشورہ ہوا۔ رکنِ شوریٰ حاجی ابو
ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نےشرکا کی مدنی تربیت کی۔ دورانِ مدنی مشورہ اسلامی بھائیوں نے سوالات
بھی کئے جس پر رکنِ شوریٰ نے ان اسلامی
بھائیوں کو جوابات عطا فرمائے اور اپنے
شعبے میں مزید بہتری لانے کے متعلق مدنی
پھول دئیے۔
واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کی 107 مجالس میں سے ایک مجلس
”اَلمَدینۃُ العلمیۃ“بھی ہے جس میں تقریباً 100 سے زائد عُلما و
مُفتیانِ کرام کَثَّرَ
ھُمُ اللہُ تعالیٰ اپنی علمی و تحقیقی خدمات انجام دے
رہے ہیں۔ اس کے مندرجہ ذیل 16 شعبہ جات ہیں: (1)شعبہ کُتُب اعلیٰ حضرت
(2)شعبہ درسی کتب (3)شعبہ اِصلاحی کُتُب (4)شعبہ تراجمِ کُتُب (5)شعبہ تفتیشِ
کُتُب (6)شعبہ تخریج (7)فیضانِ قرآن (8)فیضانِ حدیث (9)فیضانِ صحابہ و اَہلِ بیت
(10)فیضانِ صحابیات و صالحات (11)شعبہ امیرِ اہلِ سنّت (12)فیضانِ مَدَنی مُذاکَرہ
(13)فیضانِ اَولیاء وعُلَماء (14)بیاناتِ دعوتِ اِسلامی(15)رسائلِ دعوتِ
اِسلامی(16)شعبہ مدنی کاموں کی تحریرات
مجلس ”اَلمَدینۃُ العلمیۃ“کے تحت اب تک 524 کتب و رسائل
زیورِ طباعت سے آراستہ ہوچکے ہیں جبکہ 26 کتب و رسائل اس وقت
تحریری مراحل میں ہیں۔