3 اگست 2025ء کو کراچی کے علاقے یعقوب آباد، اورنگی ٹاؤن کی جامع مسجد ابراہیم المحب میں لوگوں کو کفن دفن کے مسائل سکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت  ایک ”سیشن“ کا انعقاد کیا گیا جس میں نمازی حضرات سمیت ذمہ داران نے شرکت کی۔

سیشن کے دوران شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی نے حاضرین کو کفن دفن کے شرعی مسائل بتاتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے / پہنانے کا طریقہ اور اس کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں بتایا۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور 1500 سالہ جشنِ ولادت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)