28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیصل
آباد میں المدینۃ العلمیہ ( فیصل آباد ) کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
Mon, 4 Mar , 2024
271 days ago
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ المدینۃالعلمیہ کی فیضان مدینہ کراچی کے علاوہ ایک شاخ مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں بھی موجود ہے جس میں تنظیمی مواد کی تیاری ہوتی ہے۔ اس
کے علاوہ ہفتہ وار اجتماعات اور جمعہ کے بیانات، مختلف شعبہ جات کے تربیتی رسائل ، شعبہ
کورس کے مختلف کورسز اور
مدنی چینل کے وہ پروگرام جو فیضان مدینہ فیصل آباد سے چلتے ہیں ان کے کانٹینٹ بھی یہیں
سے تیار ہوتے ہیں۔
28
فروری 2024ء کو شعبہ کے دینی کاموں میں مزید نکھار لانے کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے المدینۃ العلمیہ (
فیصل آباد )
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا۔