لاہور، 30 جولائی 2025ء:

شعبہ قافلہ 12 ماہ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 12 ماہ قافلہ کے عاشقان رسول کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ شعبہ قافلہ حاجی مشکور عطاری، 12 ماہ قافلہ کے پاکستان سطح کے ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی اور شعبے کے صوبائی و ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری نے شرکا کے درمیان بیان کرتے ہوئے راہِ خدا عزوجل میں آنے والی مشکلات پر صبر کرنے کا درس دیا بالخصوص ”1500 سالہ جشن ولادت“ منانے کے حوالے سے اہم نکات بتائے۔

مزید رکنِ شوریٰ نے بتایا کہ راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے کے فضائل اور برکات کیا ہیں؟ نیز عاشقان رسول کو ہر حالت میں صبر و استقامت کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے۔

اس موقع پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے رکنِ شوریٰ نے تسلی بخش جوابات دیئے، انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: مولانا ابو جریر عطاری مدنی ،ڈویژن 12ماہ قافلہ ذمہ دار کراچی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)