المدینۃ العلمیۃ اسلامک ریسرچ سینٹر میں مدنی
مشورے و ماہنامہ گیارہویں شریف کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق 27 جنوری 2024ء کو دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر ”المدینۃ العلمیۃ“
میں ماہانہ مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس
میں نگران مجلس المدینۃ العلمیۃ مولانا آصف خان عطاری مدنی نے شرکا کو مدنی پھول
دیئے۔
مدنی مشورے میں المدینۃ العلمیۃ کے ریسرچ
اسکالرز نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکا کی جانب سے
سوالات بھی کئے گئے جن کے مولانا آصف خان
عطاری مدنی نے جوابات ارشاد فرمائے۔
مدنی مشورے کے بعد ماہانہ گیارہویں شریف کا
اہتمام کیا گیا جس میں ختمِ قادریہ شریف پڑھا
گیا۔ اس موقع پر حضرت امام جعفر صادق ، حضرت
غوثِ اعظم اور حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ
اللہ علیہم سمیت دیگر بزرگانِ دین کو ایصال
ثواب کیا گیا۔
آخر میں دعا کا سلسلہ ہوا جس میں بالخصوص اسلامک ریسرچ
سینٹر کے اسکالرز کے مرحومین کے لئے
بھی مغفرت کی دعا کی گئی ۔