مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں 5 اگست 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ عشر کے ڈسٹرکٹ و ڈویژن ذمہ داران اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس موقع پر نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر عبدالرؤف عطاری نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے بالخصوص 1500 سالہ جشنِ ولادت کے لئے چراغاں کرنے اور شجرکاری مہم میں حصہ لینے کے بھی اہداف دیئے۔

نگرانِ بہاولپور ڈویژن نےذمہ دار اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے سمیت دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو اپنے شعبے میں نافذ کروانے کا ذہن دیا جبکہ ماہِ ربیع الاول میں اجتماعِ میلاد کروانے کے حوالے سے ذمہ داران کو ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)