دعوتِ اسلامی کا علمی و تحقیقی ادارہ اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ اپنی علم و تحقیق سے بھرپور تصنیفات، تالیفات، تراجم اوربصیرت
سےبھرپورکالمز و آرٹیکلز وغیر ہ کے ذریعے گذشتہ 23سال (2001تا2024) میں اپنی منفرد شناخت بناچکا ہے۔
ادارے کے
کاموں کو منظم انداز میں بڑھانے کے لئے سابقہ کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نیز وقت کے تقاضوں کو مدّنظر رکھتے ہوئے مختلف مواقع
پرپروفیشنل ٹریننگ پروگرامز
کےپراجیکٹ کے تحت تربیتی ورک شاپس اورمختلف کورسز وغیرہ کا اہتمام ہوتاہے۔ اِن مختلف پروفیشنل ٹریننگ پروگرامز کا اہتما م
اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کا شعبہ ”ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ“ کرتاہے،یاد رہے کہ یہ شعبہ 3 دسمبر2021ء سے قائم ہے اور اب تک 11 پروفیشنل ٹریننگ پروگرامز کا انعقاد کرچکا
ہے۔
ادارے کے مصنفین کی مہارتوں میں مزید اضافے کے لیے 22جنوری2024ء کو ”ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ “ کی میٹنگ ہوئی جس میں کورسز کےملکی و بین الاقوامی سسٹم پر تبادلہ خیال بھی
ہوا ،اہم ترین کورسز کو شارٹ لسٹ کرکےاُن کی آوٹ لائن بھی تحریر کی گئی۔
یہ کورسز ان شاء اللہ الکریم اگلے مہینوں میں ہوں گے جن کا شیڈول جلد جاری کردیاجائے گا۔