اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) فیصل آباد برانچ کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا گیا
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا
بھر میں قرآن وسنت کے پیغام کو دورِ حاضرکے جدید تقاضوں کے مطابق خواہ وہ جدید ٹیکنالوجی
کا استعمال ہو یاسوشل میڈیاپلیٹ فارم ہو، درس وتدریس کامیدان ہویا کُتُب کی تصنیف ہو الغرض ہرانداز سے دنیابھر میں امیراہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی طرف سے عطاکردہ مقصد ”مجھے اپنی اور ساری دنیاکے
لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“ کو
عام کرنے میں کوشاں ہے۔
دعوتِ
اسلامی اس وقت 80کے قریب شعبہ جات کے ذریعے
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد میں نیکی کی دعوت عام کررہی ہے ۔ انہی شعبہ جات میں سےایک
شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) بھی ہے ۔
اس شعبے
کامقصد فن تحریرکے ذریعے لوگوں تک نیکی کی دعوت کاپیغام پہنچاناہے، تحریر کو الفاظ کی زبان کہا جاتا ہے۔ کسی بھی
تحریر کی خوبصورتی اور پرتاثیر ہونے کا انحصار الفاظ کے انتخاب اور ان کے استعمال
پر ہوتاہے۔ ایک لکھاری علم، تجربات، سوچ، جذبات، مشاہدات، احساسات، مہارت اور تخلیقی
صلاحیت کے ذریعے اپنا پیغام قارئین تک پہنچاتا ہے۔
سینکڑوں علمائے کرام پر مشتمل اس شعبے میں جہاں درس وتدریس اور دیگراصلاحی کُتُب
کی تصنیفات کا سلسلہ جاری ہے وہیں پر دعوتِ اسلامی کی تنظیمی کُتُب لکھنے کاسلسلہ
بھی جاری ہے ۔ اس کی ایک برانچ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی اور دوسری برانچ فیصل
آباد میں قائم ہے ۔
پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں قائم اس شعبے کی نئی بلڈنگ کے
افتتاح کا سلسلہ ہوا جس میں شعبے کےنگران ومرکزی مجلس شوری کے رکن مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی
اوررکنِ شوری ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے خصوصی شرکت کی ۔