سیالکوٹ، پنجاب 1 اگست 2025:

رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائف اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تحت سیالکوٹ میٹروپولیٹن، پنجاب میں 1 اگست 2025ء کو شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد شہر میں درختوں کی تعداد میں اضافہ کرنا اور ماحولیاتی بہتری لانا تھا۔

معلومات کے مطابق شجرکاری کے دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان بیان کیا اور شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر ڈپٹی لائف اسٹاک آفیسر سیالکوٹ ڈاکٹر تنویر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اویس، اُن کے اسٹاف، سٹی نگران حاجی فاروق عطاری اور سٹی شعبہ ذمہ دار محمد عمیر رمضان عطاری سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے اس مہم میں حصہ لیا۔ اس مہم کا مقصد شہر کو سر سبز بنانا اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا تھا۔(رپورٹ: سٹی ذمہ دار رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ سیالکوٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)