پنجاب، پاکستان کے شہر ڈنگہ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ داران کا ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں مختلف سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس ٹریننگ سیشن میں صوبہ پنجاب کے ذمہ دار غلام عباس عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اپنے اپنے علاقوں میں نیک اعمال کے رسائل تقسیم و وصول کرنے کے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ ذمہ دار غلام عباس عطاری نے مختلف نکات پر اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭شعبہ اصلاحِ اعمال کے دینی کام٭نیک اعمال کے حلقے٭تہجد اجتماع٭سحری اجتماع٭یومِ قفلِ مدینہ اجتماع۔

ذمہ دار غلام عباس عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو امیرِ اہلِ سنت کے عطا کردہ نیک اعمال رسالے کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی اور اُن کے درمیان رسائل بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ: شعبہ اصلاحِ اعمال ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)