عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ڈی جی خان ڈویژن، پنجاب میں واقع مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں 1 نومبر 2024ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی
جی خان ڈویژن مشاورت، یوسی نگران، تحصیل نگران، ڈسٹرکٹ نگران، جامعۃ المدینہ و
مدرسۃ المدینہ، ڈی جی خان کے ناظمین اور
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
ابتداءً
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے عطیات مہم (ٹیلی
تھون 2024ء) کے بارے میں کلام کرتے ہوئے حاضرین سے اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
دورانِ
کلام نگرانِ پاکستان مشاورت نے عطیات مہم میں اسلامی بھائیوں کو بھرپور کوشش کرنے،
زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے اور دیگر کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں جبکہ رسید بکس، بروشرز اور دیگر اہم امو رپر
تبادلۂ خیال کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف
بھی طے کئے گئے۔
علاوہ ازیں
نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں مدنی پھولوں سے
نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)