دعوتِ  اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 3 نومبر2023ء بروز جمعۃ المبارک مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بہاولپور ڈویژن ،ڈسٹرکٹ و تحصیل نگران اور ڈویژن شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگران پنجاب مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری و ڈویژن نگران ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے شرکا کی 12 دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی ۔نیز مدنی قافلوں میں سفر کرنے ، تقرریاں مکمل کرنے، عطیات، خود کفالت، عشر و دیگر دینی کاموں کے بارے میں مدنی پھول بھی دیئے ۔( رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری ) 


مدنی مرکز فیضان مدینہ  عارف والا میں ذمہ داران و شخصیات کے درمیان میٹ اپ منعقد ہوا جس میں نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

معلومات کے مطابق نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز ٹیلی تھون میں چندہ جمع کروانے اور دیگر کو اس بارے میں ترغیب دلانے کا ہدف دیا ۔

بعدازاں اسلامی بھائیوں نے ٹیلی تھون کے لئے عطیات نگران پاکستان مشاورت کی بارگاہ میں پیش کئے پھر نگران پاکستان نے اختتامی دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


مدنی مرکز فیضان مدینہ  پاکپتن میں ذمہ داران و شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کاسلسلہ ہوا جس میں نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

اس مدنی حلقے میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے بھی شرکت کی جبکہ نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوت اسلامی کے جملہ اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کروانے اور دیگر کو اس بارے میں ترغیب دلانے کا ہدف دیا ۔

بعدازاں اسلامی بھائیوں نے ٹیلی تھون کے لئے عطیات نگران پاکستان مشاورت کی بارگاہ میں پیش کئے پھر نگران پاکستان نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ سرگودھامیں مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی اسلم عطاری اور سرگودھا سٹی شعبہ جات کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوت اسلامی کے جملہ اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کروانے اور دیگر کو اس بارے میں ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے ٹیلی تھون کے لئے عطیات نگران پاکستان مشاورت کی بارگاہ میں پیش کئے ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں دینی کام کرنےوالی  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے فیضانِ مدینہ کوٹ مومن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرچوہدری رب نواز ،ایس ایچ او اقرار شاہ شیرازی، صدر پریس کلب کوٹ مومن رانا محمد الماس حنیف سمیت دیگر شخصیات کی شرکت ہوئی ۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور احمد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ ( رپورٹ : شان حسنین عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ تحصیل کوٹمومن ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام14 اکتوبر2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ ذمہ داران، یوسی نگران ، مدرسۃ المدینہ بوائز و جامعۃ المدینہ بوائز سمیت دیگر شعبہ جات کے عاشقان رسول کی شرکت ہوئی۔

معلومات کے مطابق نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے ماہانہ مدنی مشورہ و ٹیلی تھون قسط وصولی کے حوالے سے مدنی پھول دیئےجبکہ اس موقع پر اسلامی بھائیوں نے نگران ڈویژن مشاورت کو ٹیلی تھون کی مدد میں یونٹس جمع کروائے اور مزید اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں  دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے 22 ستمبر2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران پنجاب مشاورت حاجی محمد اسلم عطاری نے 5اکتوبر2023ء کو بہاولپور میں ہونے والے نگران شوریٰ کے اجتماع کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔

مدنی مشورے میں علاقوں سے گاڑیاں لانے کے اہداف دیئے نیز روزانہ چوک درس اور ایک ماہ اور 3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے اہداف دیئے جس پر عاشقان رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں  دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے 22 ستمبر2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران پنجاب مشاورت حاجی محمد اسلم عطاری نے 5اکتوبر2023ء کو بہاولپور میں ہونے والے نگران شوریٰ کے اجتماع کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔

مدنی مشورے میں علاقوں سے گاڑیاں لانے کے اہداف دیئے نیز روزانہ چوک درس اور ایک ماہ اور 3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے اہداف دیئے جس پر عاشقان رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی  کے تحت گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں مدنی مرکز فیضان مدینہ کے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی جس میں رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری نےمقامی عاشقانِ رسول کے ہمراہ فیضانِ مدینہ کا سنگ بنیاد رکھا ۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان ’’مسجد بنانے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور انہیں مسجد کی تعمیرات میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ شامل کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اپنے نیک خیالات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے  زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جبی جاتلاں کشمیر میں میٹنگ کا سلسلہ ہوا جس میں مدنی ڈسٹرکٹ بھمبر کے ڈسٹرکٹ تا ذیلی سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

رپورٹ کے مطابق رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ’’آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کریمانہ کے خوبصورت موضوع پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ سیرت مصطفی کا عملی نمونہ ہیں اور دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے شرکا کو اچھے اخلاق اپنانے کا ذہن دیا۔

اس کے ساتھ ساتھ 12 دینی کام کرنے اور ان میں بھرپور شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں عاشقان رسول سے ملاقات کی اور انہیں تحائف بھی پیش کئے۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 31 اگست 2023ء  بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ماڈل ٹاؤن کرم پورروڈ نزدپرانا ٹول ٹیکس میلسی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول اور ذمہ داران نے شرکت کی ۔

رکنِ شوریٰ ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ’’جہنم کے کانٹے ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کوعلمِ دین سیکھنے،مدنی قافلوں میں سفر کرنے نیز دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت    فیضانِ مدینہ سکھر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں سکھر ڈویژن کےجامعۃ المدینہ ومدرسۃ المدینہ بوائز کے ناظمین، شعبہ ڈونیشن بکس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق رکنِ شوری ٰقاری حاجی ایاز عطاری نے مدنی مشورے میں اسلامی بھائیوں سے شعبہ جات میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں یوم دعوت اسلامی پر ہونے والے مدنی مذاکرے کی بھر پور تیاریاں کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔) کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)