چیئرمین کالونی
واہ کینٹ کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار اجتماع
چیئرمین
کالونی واہ کینٹ میں قائم عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے
کرام، تاجران، انجینئرز، ڈاکٹر حضرات اور شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے ہزاروں
کی تعداد میں شرکت کی۔
معمول کے
مطابق ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں تلاوت و نعت، ذکر و دعا اور سیکھنے سکھانے
کے حلقے لگائے گئے جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان
نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کے دلوں میں فکرِ آخرت کا جذبہ بیدار کیا
اور انہیں راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے
کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھوں اسلامی بھائی مدنی قافلے میں جانے کے لئے تیار
ہو گئے۔
بعدازاں
اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)