27
اگست 2023ء کو دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز
فیضان مدینہ میر پور خاص میں میر پور خاص ڈسٹرکٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں میر پور
خاص ڈویژن کے نگران حافظ زین عطاری، ڈسٹرکٹ نگران افتخار احمدعطاری، تحصیل نگران،
یوسی نگران اور ڈسٹرکٹ کے شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی پھول بیان کئے۔ رکن شوریٰ نے اچھی کارکردگی پر
ذمہ داران کو تحفے بھی دیئے۔
28
اگست 2023ء کو دعوت اسلامی کےشعبہ نیو سوسائٹی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان
مدینہ میر پور خاص میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں پراپرٹی ڈیلرز، ڈویلپرز اور real
estate agent اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نورپور ساہیوال میں
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد
دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا فالو اپ
لینے کے سلسلے میں گزشتہ روز مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری کی ذمہ داران کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نورپور
ساہیوال آمد ہوئی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور وہاں موجود ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے لئے
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا اور اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کےدینی
کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
حلقے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی فرمائی۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ منڈی موڑ پاکپتن میں ہفتہ وار
اجتماع، نگرانِ پاکستان مشاورت نے بیان کیا
دینِ متین کی تعلیمات کو لوگوں تک پہنچانے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 24 اگست 2023ء بروز جمعرات مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ منڈی موڑ پاکپتن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتما ع کا انعقاد کیا
گیا۔
تفصیلات کے مطابق تقریباً 8:45 پر تلاوتِ قراٰنِ
پاک سے اجتماع کا آغاز کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلی
اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں نعت
شریف کا نذانہ پیش کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےاس اجتماعِ پاک میں ”دل کا زنگ کیسے دور ہو؟“ کے موضوع پر
بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے
تربیت کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
شرکا اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور
نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فرمانِ
امیر اہلِ سنت: پوچھ گچھ دینی کاموں کی جان ہے۔ اس سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے گلگت بلتستان میں قائم مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہو ا جس میں گلگت مشاورت کے نگران اور ذمہ داران نے شرکت کی ۔
یہ مدنی مشورہ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فرمایا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری ، صوبائی نگران حافظ عمران عطاری سمیت دیگر
ذمہ
داران نے بھی شرکت
کی ۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے 12 دینی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا جن میں بالخصوص مدنی قافلے اور مدرسۃُالمدینہ بالغان کے حوالے سے گفتگو فرمائی نیز ذمہ داران کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔ آ خر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی جبکہ ذمہ داران سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
19
اگست 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور سٹی میں ماہانہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نگران ڈویژن مشاورت ڈاکٹر حافظ عبدالرؤوف عطاری نے بہاولپور
سٹی کے نگران و ذمہ داران کو 12دینی کاموں کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول دیئے ۔
علاوہ
ازیں یومِ دعوت اسلامی، یوم ختم نبوت اور بالخصوص ماہ ربیع الاول شریف میں خوب خوب مدنی
قافلے سفر کروانے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔(
کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)
15
اگست 2023ء کو بہاولپور سٹی میں موجود دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ نگران و ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
پنجاب مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری اورنگران
بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے نگرانوں کی تقرری مکمل کرنے کے متعلق نکات بتائے نیز جلد تقرریاں پوری کرنے کا ہدف دیا ۔ مزید یوم ختمِ
نبوت، یوم دعوت اسلامی اور یوم اعلیٰ
حضرت منانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر شرکائے مشورہ نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا
ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دینی کاموں کے سلسلے میں 10
اگست 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
خانپور میں ماہانہ مدنی مشور ے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ بہاولپور ڈویژن
ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران حاجی اشفاق عطاری نے تحصیل نگران اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران کو 12دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔
علاوہ
ازیں اسلامی بھائیوں کو بھر پور شجرکاری کرنے
اور اگست کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
مدنی
مرکز فیضان مدینہ خانقاہ شریف میں 9اگست 2023ء کو بہاولپور ڈسٹرکٹ میں ماہانہ مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس
میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور تحصیل نگران اسلامی بھائی نے شرکت کی۔
نگران
بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران حاجی اعجاز عطاری نے اسلامی بھائیوں کو 12دینی کاموں کو کرنے اور شجرکاری کے
متعلق ذہن دیا نیز 13،12 اور 14 اگست کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ضلع خیرپور، سندھ کے شہر گمبٹ میں دعوتِ اسلامی
کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
ضلع خیرپور، سندھ کے شہر گمبٹ میں دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کثیر
اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
ابتداءً مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قراٰنِ کریم کی
تلاوت کی اور نعتِ خواں اسلامی بھائی نے حضور پُر نور صلی اللہ علیہ و سلم کی
بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
تلاوت و نعت کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے منسلک رہتے ہوئے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
شیخوپورہ موڑ گوجرانوالہ کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد
لوگوں کے لئے علمِ دین کی مجالس قائم کرناہمارے
اسلاف کی تعلیمات میں سے ایک ہے نیز ان علمِ دین کی مجالس سے لوگوں کی دینی و
اخلاقی تربیت ہوتی ہے۔
اسی سلسلے میں 10 اگست 2023ء بروز جمعرات بعد
نمازِ مغرب تقریباً 8:00 بجے بس اسٹاپ،
شیخوپورہ موڑ گوجرانوالہ کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتما
ع کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجتماع ِ پاک کا آغازتلاوتِ قراٰن و نعت
شریف سے کرنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”جہنمی اور جنتی“ کے موضوع
پر بیان کیا۔
فیضانِ مدینہ، لالہ موسیٰ پنجاب سے مدنی چینل پر
براہِ راست ہفتہ وار اجتماع نشر کیا جائے گا
علمِ دین
کی مجالس کا انعقاد کرنا اور اُن میں شرکت کرنا پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کے دورِمبارک
سےچلا آرہا ہے نیز بزرگانِ دین کی علم کی مجالس دلوں میں دین سے محبت اور دین کی
طرف رغبت پیدا کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
اس کی ایک کڑی ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب ہونے
والا دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتما ع ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف شہروں میں
منعقد کیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں 3 اگست 2023ء بروز جمعرات کو بعد
نمازِ مغرب ہونے والا دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نزد شیخاں والا قبرستان
لالہ موسیٰ پنجاب سے براہِ راست (Live) مدنی چینل پر نشر کیا جائےگا جس کا آغاز رات تقریباً 8:00 بجے تلاوتِ قراٰن سے ہوگا۔