13 ربیع ُالآخر , 1447 ہجری
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 29اگست2023ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاڑکانہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃُ
المدینہ و مدرسۃ ُالمدینہ بوائز کے ناظمین، مدرسۃ المدینہ بالغان، ائمہ مساجد،مجلس
تاجران، مجلس عشر ،شعبہ ڈونیشن بکس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ داران
نے شرکت کی ۔
معلومات
کے مطابق رکنِ شوریٰ قاری حاجی ایاز عطاری نے یومِ
دعوت اسلامی کی بھر پور انداز میں تیاریاں کرنے کاذہن دیا نیز شعبہ جات کی آمدن و خرچ کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کو آئندہ کے لئے اہداف دیئے اور یومِ
دعوتِ اسلامی کے حوالےسے تحفۃً بیچز بھی دیئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)