28
اگست 2023ء کو دعوت اسلامی کےشعبہ نیو سوسائٹی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان
مدینہ میر پور خاص میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں پراپرٹی ڈیلرز، ڈویلپرز اور real
estate agent اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی
مصروفیات سے کچھ نہ کچھ وقت دینی کاموں کے لئے نکالنے، علم دین سیکھنے اور سنت کے
مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔آخر میں بلڈرز اور ڈویلپرز کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دیئے گئے۔ اس
موقع پر ڈویژن نگران حافظ زین عطاری اور دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی بھی موجود تھے۔