پچھلے دنوں دعوت ِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بہاولپور سٹی میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں میٹ اپ ہوا جس میں مختلف شعبہ جات
(مدرسۃ المدینہ گرلز، شارٹ ٹائم اور جامعۃ المدینہ گرلز) کے معاون ذمہ داران نے شرکت کی ۔
نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری
نے مدنی مشورے میں ذمہ داران کو ماتحت شعبہ جات کو خود کفیل کرنے کےبارے میں تربیتی نکات سے آگاہ کیا نیز یوم دعوت اسلامی کی تیاری اور
مدنی قافلوں میں خود سفر کرنے اور دیگر کو ترغیب دلاکر ساتھ سفر پر لے جانے کا ذہن دیا۔
٭اسی طرح 24اگست
2023ء کو مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ بہاولپور میں شعبہ
مدرسۃ ُ المدینہ بالغان کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر
حافظ عبدالرؤف عطاری نے شعبے کو خود کفیل بنانے کے علاوہ یوم دعوت ِاسلامی کی تیاری اور مدنی قافلے سفر کروانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)