28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گوجرخان میں مدنی مرکز کی تعمیر
5 years ago
دنیا بھر میں قراٰن وسنّت کی تعلیمات کو عام کرنے
والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر میں
مساجد، مدارس اور دیگر دینی درس گاہوں کے ساتھ ساتھ مدنی مراکز کی تعمیرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ان دنوں راولپنڈی کے ضلع گوجرخان کے ایک
گاؤں مندرہ میں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔ رکنِ شوریٰ
حاجی محمد وقارالمدینہ عطاری نے یہاں کا دورہ فرمایا اور تعمیراتی کاموں کا
جائزہ لیا۔ اس دوران اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ بھی ہوا جس میں
رکنِ شوریٰ نے ذمّہ داران کی مدنی تربیت کی اور شرکاکو مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کی
تعمیرات کے حوالے سے مدنی پھول دئیے اور جلد تعمیراتی کام کی تکمیل کے لئے دعا بھی
کی۔
ضیائی ریجن کے ذمّہ داران کامدنی حلقہ
5 years ago
دعوت اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ سیکٹر جی الیون اسلام آباد میں ضیائی ریجن کے ذمّہ داران کا مدنی حلقہ ہوا جس میں ضیاء کوٹ سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، جہلم، چکوال، اٹک، راولپنڈی، اسلام آباد اور کشمیر کے ذمّہ داران نے شرکت کی جبکہ اس مدنی حلقے میں نگرانِ مجلسِ اجارہ اور نگرانِ مجلسِ مالیات بھی خصوصی طورپر شریک ہوئے۔ دورانِ مدنی حلقہ تمام زون میں مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد وقارُالمدینہ عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ذمّہ داران کی تربیت فرمائی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں کے حوالے سے اہداف بھی دئیے جس پر ان عاشقانِ رسول نے اپنے بھرپور عزم کااظہار کیا۔اراکینِ شوریٰ نے رمضانُ المبارک میں مدنی کاموں میں اچھی کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔