
دعوت اسلامی کے تحت
نگرانِ کابینہ نے مدینہ ٹاؤن چوبارہ میں
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاوزٹ کیا اور فیضانِ مدینہ میں جاری تعمیراتی کاموں کا
جائزہ لیا۔

لائیو اسٹاک،
پولٹری اور زراعت کے شعبے سے وابستہ عاشقانِ رسول کے لئے خوشخبری
دعوت اسلامی کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کے زیر
اہتمام
سنتوں بھرا اجتماع
22 اکتوبر 2019ء بروز
منگل شام 6 بجے تا رات 9 بجے
بمقام: فیضانِ مدینہ
شاہ رکنِ عالم کالونی ملتان
خصوصی بیان
رکنِ شوریٰ قاری
محمد سلیم عطاری

دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے تحت بلوچستان کے شہرمیں واقع مدنی مرکزفیضان مدینہ رکنی میں سنّتوں بھرااجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگران مجلس نے ذکر اللہکے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو قفلِ مدینہ کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں بلوچستان ہی میں چوک درس کا سلسلہ بھی ہوا جس میں نگرانِ مجلس نے شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔

پاکستان کے شہر پنجاب گجرات کٹریانوالہ میں دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے افتتاح کے موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان رسو ل کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی
محمد اظہر عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا دعوتِ اسلامی کے تحت دنیابھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کےتحت
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پاکپتن میں12دن کاقفلِ مدینہ کورس اور7 دن کافیضانِ نماز
کورس جاری ہے جس میں مختلف علا قوں سے
عاشقانِ رسول شرکت کررہے ہیں۔مبلغینِ دعوتِ
اسلامی اشاروں کی زبان میں ان عاشقانِ رسول کی تربیت کررہے ہیں اور نمازکےفرائض وآداب
، سنتیں اور واجبات سکھارہے ہیں ۔
فیضانِ مدینہ آفنڈی ٹاؤن میں مدرّس کورس اور قاعدہ وناظرہ کورس کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز
کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفنڈی ٹاؤن میں پانچ ماہ کےمدرّس کورس اور سات ماہ
کےقاعدہ وناظرہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے شرکا کے درمیان سنّتوں
بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی
ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ
چیچہ وطنی میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں اہل ِعلاقہ، علاقائی شخصیات اور دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔اجتماعِ پاک سے رکن ِشوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنّتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کی علم و حکمت کی باتیں بتائیں۔
.png)
دعوت اسلامی کی
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری کی سندھ کے شہر کوٹ غلام
محمد میں واقع مدنی مرکزفیضان مدینہ میں آمد ہوئی جہاں مدنی حلقے کا انعقاد کیاگیا۔اس
موقع پر نگران میرپور خاص زون اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اہل علاقہ نے بھی شرکت
کی۔ رکن شوری نے صبرو تحمل اور سوچ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
حاجی محمد
فاروق جیلانی عطاری نے ذمہ داران کو محرم الحرام میں 3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر
کاذہن دیا اور انہیں پورے شہر میں مدنی قافلوں کی دھومیں مچانے کی ترغیب دلائی۔آپ
نے ان اسلامی بھائیوں کو دکان دکان جاکر اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کی
دعوت پیش کرنے کی بھی دلائی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ آفنڈی ٹاؤن میں بچوں کاسنّتوں
بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے طلبہ نے شرکت کی ۔اجتماع پاک
میں طلبہ نے تلاوت ،نعت، بیان، ذکر اور
دعا کا سلسلہ کروایا۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پاکپتن شریف میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں جامعہ
توگیرویاں اور مدرسہ فیض الاسلام انتالی شریف ضلع پاکپتن کے کئی طلبۂ کرام نے شرکت کی ۔ اجتماع ِ پاک کے اختتام پر رکن
زون نے طلبۂ کرام سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسی طرح ہر
جمعرات ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بورے
والاپنجاب میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں
بھرے اجتماع میں شکوری مسجد بورے والا
کے طلبۂ کرام نے شرکت کی ۔اجتماع ِ پاک
کے اختتام پر رکن زون نے طلبۂ کرام سے
ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے
ہوئے ہر جمعرات ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس فیضانِ مدینہ کے تحت مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ ظفر وال میں امیر اہلِ سنّت
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ بنتِ عبد الرحمٰن کی پہلی برسی کے
موقع پر ان کے ایصالِ ثواب کے لئے قراٰن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ظفر وال
میں قائم مدرسۃ المدینہ کے طلبہ سمیت دیگر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔علاوہ ازیں اختتام پر فاتحہ خوانی اور مرحومہ کے بلندیِ
درجات کے دعا بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ فیصل آباد ریجن میں 10 مقامات سمیت پاکستان کے کئی مقامات پر ہمشیرہ ٔ
عطار کے ایصالِ ثواب کے لئے انفرادی و اجتماعی طور پر قراٰن خوانی
کا اہتمام کیا گیا۔