دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری کی سندھ کے شہر کوٹ غلام محمد میں واقع مدنی مرکزفیضان مدینہ میں آمد ہوئی جہاں مدنی حلقے کا انعقاد کیاگیا۔اس موقع پر نگران میرپور خاص زون اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اہل علاقہ نے بھی شرکت کی۔ رکن شوری نے صبرو تحمل  اور سوچ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے ذمہ داران کو محرم الحرام میں 3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کاذہن دیا اور انہیں پورے شہر میں مدنی قافلوں کی دھومیں مچانے کی ترغیب دلائی۔آپ نے ان اسلامی بھائیوں کو دکان دکان جاکر اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کی دعوت پیش کرنے کی بھی دلائی۔

اس موقع پر موجود کوٹ غلام محمد کے ذمہ داروں نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا اور عزم کیا کہ اِنْ شَآءَ اللہ ہم بھرپور اندز میں عاشقان رسول اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کروائیں گے۔آخر میں رکن شوریٰ نے شرکا سے ملاقات بھی فرمائی۔