
دعوت اسلامی کی
مجلس ویلفیئر کے نگران شفقت علی عطاری اپنی ٹیم کے ہمراہ ان
دنوں پاکستان کے جدول پر ہیں اور مختلف شہروں میں مجلس ویلفیئر کا قیام اور ذمہ
داران کی تقرریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں
نگران مجلس واہ کینٹ اور چکوال پہنچے جہاں انہوں میں مجلس ویلفیئر اور ذمہ داران کا تقرر کیا اور چکوال میں دکھیاری امت کی خیر خواہی کے لئے امداد کا سلسلہ بھی ہوا۔

رکن شوریٰ حاجی محمد
رفیع العطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ پنجاب سے بذریعہ ویڈیو لنک ساہیوال
زون کی کابینہ کا مدنی مشورہ فرمایا۔مدنی مشورے میں ذمہ داران کو مدنی کام بڑھانے اور مدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔
مبلغ دعوت اسلامی
ثوبان عطاری کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات

پچھلے دنوں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری
نے گورنر ہاوس میں جاکر گورنر پنجاب چوہدری
سرور سے ملاقات کی اور انہیں اس مشکل وقت
میں دعوتِ اسلامی کے فلاحی کاموں کے بارے میں بریک کیا۔ مبلغِ دعوت اسلامی نے
انہیں بتایا کہ دعوتِ اسلامی کس طرح مستحق افراد میں راشن تقسیم کررہی ہے اور
تھیلیسمیا کے بچوں کے لئے خون کا انتطام کررہی ہے جسے سن کر گورنر پنجاب نے دعوتِ
اسلامی کی خدمات کو سراہا۔
نیپال گنج میں بھی متاثرین میں دعوتِ اسلامی کی
جانب سے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث دعوت اسلامی کے تحت جہاں
بیشتر ممالک میں غریب، مستحقین اور حاجت
مندوں کی داد رسی کیلئے راشن اور نقد رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے وہاں نیپال
کے شہر نیپال گنج میں بھی متاثرین میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں دعوت اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ
نیپال گنج میں باقاعدہ راشن کے تھیلے بنائے گئے اور مستحق افراد تک پہنچائے گئے۔
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع

مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں تقسیم اسناد
اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے
تحت8مارچ 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو
لاہور میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلبہ ،
اساتذہ، ناظمین ، ذمہ داران اور سرپرستوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اجتماع کے اختتام پر ناظرہ وحفظ مکمل کرنے والے طلبہ کو اسناد دی گئیں۔
6مارچ سے فیضان
مدینہ کاہنہ نو میں 26 دن کے معلم مدنی
قاعدہ کورس شروع ہونے جارہا ہے

دعوت اسلامی
کے تحت6مارچ 2020ء سے مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو میں 26 دن کے معلم مدنی قاعدہ کورس شروع ہونے جارہا
ہے ۔ مدنی قاعدہ پڑھانے کے خواہشمند اسلامی بھائی اس کورس میں ضرور بالضرور
شرکت کریں۔
داخلے کے شرائط:
٭ناظرہ قراٰن مکمل
آتا ہو۔٭ڈویژن نگران کا تصدیق نامہ٭آئی ڈی کارڈ لازمی ہو۔٭لاہور کا رہائشی ہو۔
نوٹ : کورس سے پہلے انٹری ٹیسٹ ہوگا۔
مرکزی جامعۃ المدینہ گوجرانوالہ کے درجہ دورۃ الحدیث میں سنتوں بھرا اجتماع

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ گوجرانوالہ میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں
جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور ضا عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیااور شرکا کو مدنی کاموں میں
تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت یکم مارچ 2020ء کو مدنی مرکز
فیضان مدینہ جھنگ میں قافلہ اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت
کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو قافلے
میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کئی اسلامی بھائی ہاتھوں ہاتھ ایک ماہ ، 12 دن اور تین
کے قافلےمیں سفر کے
لئے روانہ ہوئے۔

دعوت اسلامی کے تحت 29 فروری 2020ء کو مدنی مرکز
فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں گوجرانوالہ زون کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول
پیش کئے۔

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے تحت
مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں 29 فروری 2020ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے ناظمین نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت فرماتے ہوئے مدنی عطیات جمع کرنے اور
سحری اجتماعات منعقد کروانے کے حوالے سے
مدنی پھول دیئے۔