20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع
Tue, 10 Mar , 2020
4 years ago
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 مارچ 2020 بروز اتوار سرگودھا زون کے ذیلی حلقہ تا زون سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا سنتوں بھرا اجتماع مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ
عطاری نے ’’ درود پاک کی فضیلت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ رکن شوریٰ
نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور دعوت اسلامی کے 12 مدنی کاموں کےلیے روازنہ دو گھنٹے دینے کی ترغیب دلائی۔ رکن شوریٰ نے دنیا بھر میں دعوت اسلامی کے ہونے والے کاموں سے آگاہ کیا اور
دعوت اسلامی کے اخراجات سے ذمہ داران کو اپڈیٹ کیا، رکن شوریٰ نے رجب، شعبان اور رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ مدنی
عطیات کرنے کی ترغیب دلائی جس پر عاشقان رسول نے ہاتھوں ہاتھ رکن شوریٰ کو اپنے اپنے
مدنی عطیات کے اہداف پیش کیے، اس موقع پر نگران سرگودھا زون نے سرگودھا زون میں
مدنی کاموں کا جائزہ پیش کیا۔آخر میں عاشقان رسول نے رکن شوریٰ سے ملاقات کی سعادت
حاصل کی۔