24فروری 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ خانپور میں ملتان ریجن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام نگران زون نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ مدنی مشورے میں رمضان عطیات کے اہداف اور دیگر دینی کاموں پر تبادلۂ خیال ہوا جس پر شرکا نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ میں 16 فروری 2021ء کو مجلس اصلاح اعمال کا مدنی مشورہ ہواجس میں متعلقہ شعبے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ کوٹ ادو میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ پیر بارو شریف محمد عاشق باروی الحسنی صاحب، مفتی ریاض سعیدی صاحب (مہتمم جامعہ شمس العلوم)، مولانا عبد العزیز سیرانی صاحب (امام خطیب جامع مسجد مدنی کیپکو کوٹ ادو)، مولانا فتح محمد باروی صاحب (امام و خطیب جامع مسجد گلزار مدینہ کوٹ ادو)، مفتی محمد نصیر احمد صاحب (اسلامیات کے ٹیچر گورنمنٹ ہائی اسکول کوٹ ادو) اور مولانا طاہر الحسن باروی صاحب (مہتمم جامعہ انوار الاسلام کوٹ ادو) کی آمد ہوئی۔

جامعۃا لمدینہ کے طلبہ و اساتذۂ کرام اور مقامی ذمہ داران نے انہیں خوش آمدیدکہا۔ علمائے کرام نے فیضان مدینہ کا وزٹ کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہااور اس میں مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔(رپورٹ: سید عمار الحسن عطاری، مجلس رابطہ بالعلماء)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 31 جنوری 2021ء کومدنی مرکز فیضان مدینہ نوابن والی دنیا پور  میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

یوکے سے تشریف لائے ہوئے نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرابیان کیااورشرکا کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ پاکپتن شریف میں جزوقتی 12 دینی کام کورس کا سلسلہ جاری ہے۔

دوران کورس 29 جنوری 2021ء کو مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران زون پاکپتن حاجی سرفراز عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور انہیں کورس مکمل کرنے کے بعد 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔


گجرات اطراف کابینہ کے شہر جلال پور جٹاں میں واقع مدنی مرکز فیضان مدینہ میں نگران پاکستان مشاورت انتظامی کابینہ حاجی محمدشاہد عطاری کی آمد ہوئی جہاں مقامی ذمہ داران اور فیضان قرآن و حدیث کورس کے شرکا نے خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری نے شرکائے کورس کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دینی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے نیک اعمال کی پابندی کرنے، موت کو یاد کرنے اور بالخصوص امام محمد بن محمد غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔حاجی شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے جو کچھ کورس میں سیکھیں ہیں اُن پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


25 جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین حاجی محمد اسد عطاری مدنی، حاجی یعفور رضا عطاری، نگران مجلس جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان مولانا محمد ظفر عطاری مدنی اور نگران مجلس تعلیمی امور جامعۃ المدینہ بوائز  مولانا حاجی گل زمان عطاری مدنی دینی کاموں کے سلسلے میں خیبر پختونخواہ کے شہر مانسہرہ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ پہنچے ۔

فیضان مدینہ میں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ اراکین شوریٰ نے شرکا کی تربیت کی اور جامعۃ المدینہ کے تعلیمی و انتظامی امور کے حوالے سے بات چیت کی۔

واضح رہے کہ اراکین شوریٰ، تعلیمی امور اورجامعۃ المدینہ کے نگران مجالس دینی کاموں کے سلسلے میں تین کے لئے خیبر پختونخواہ کے شیڈول پر ہیں۔


دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ واہ کینٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون، اراکین کابینہ، ڈویژن اور  علاقہ مشاورت کے نگران سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے شرکا کی تنظیمی و اخلاقی تربیت کی اور مختلف دینی کاموں کے حوالے سے اہداف دیتے ہوئے انہیں ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر 30 اسلامی بھائیوں نے رواں ماہ سے ہی کے ایک ماہ کے مدنی قافلے سفر کرنے کی نیت کی۔ (رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 جنوری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں گوجرانوالہ کے تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے اور اس میں ذاتی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔نگران شوریٰ کے انہیں تاجروں اور اپنے ماتحت لوگوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔

اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے صوبہ پنجاب پہنچ گئے۔

اس دوران 19جنوری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں شخصیات اور تاجران کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ نگران شوریٰ نے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس اجتماع میں کثیر تعداد میں تاجران اور شخصیات سمیت دیگر ذمہ داران شریک تھے۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جلالپور جٹاں ضلع گجرات  میں 3 جنوری 2021ء سے ایک ماہ کا” فیضان قرآن و حدیث کورس“ شروع ہونے جارہا ہے جس میں کوٹلی، سندھنوتی، دھیر کوٹ، چکار، لیپا، پٹہیکاکے عاشقان رسول داخلہ لے سکیں گے۔

کورس میں داخلہ لینے والے اسلامی بھائی ٭وضو کے مسائل ٭غسل، تیمم کا طریقہ ٭مدنی قاعدہ ٭نماز کا طریقہ ٭اذکارِ نماز ٭سنتیں آداب و دعائیں ٭فیضان سنت سے درس دینے کا طریقہ سیکھ سکیں گے۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں محمد رمضان عطاری کے نکاح کا سلسلہ ہوا۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نےنکاح پڑھایا اور سنت ِنکاح پر مدنی پھول بیان کئے۔ رکن شوریٰ نے دونوں خاندانوں کو باہمی پیار و محبت سے رہنےکی تلقین کی اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔